From Wikipedia, the free encyclopedia
الیاس بابر اعوان راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شاعر اور افسانہ نگار ہیں ۔
الیاس بابر اعوان | |
---|---|
پیدائش | الیاس بابر 28 نومبر 1976 ء راولپنڈی، موجودہ پاکستان |
پیشہ | شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار، نقاد، محقق، کالم نگار |
زبان | اردو |
قومیت | پاکستانی |
نسل | پنجابی |
تعلیم | ایم اے (اردو)، پی ایچ ڈی |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
اصناف | شاعری، تنقید، افسانہ، ناول، تحقیق, ترجمہ |
نمایاں کام | خواب دگر نووارد ایک ادھوری سرگزشت معاصر متن کی دریافت جدید تنقیدی تصورات منحرف |
الیاس بابر اعوان کی پیدائش 28 مئی 1976ء، راولپنڈی، صوبہ پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام محمد افضل اعوان ہے۔
اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں شعر و ادب کی دنیا میں وارد ہوئے۔ اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں انگریزی ادب کے لیکچرر ہیں۔ اردو، انگریزی اور پنجابی میں لکھتے ہیں۔ حلقہ ارباب ِ ذوق راولپنڈی کے چار سال تک سیکرٹری رہے اور جدیدادبی تنقیدی فورم کے بانی ہیں۔ اردو میں تنقید، نظم، غزل اور افسانے کے ساتھ ساتھ انگریزی میں ض شاعری اور افسانے بھی لکھتے ہیں۔
آنکھ کھلے گی بات ادھوری رہ جائے گی | ورنہ آج مری مزدوری رہ جائے گی | |
جی بھر جائے گا بس اُس کو تکتے تکتے | کچی لسی میٹھی چُوری رہ جائے گی | |
اُس سے ملنے مجھ کو پھر سے جانا ہوگا | دیکھنا پھر سے بات ضروری رہ جائے گی | |
تھوڑی دیر میں خواب پرندہ بن جائے گا | میرے ہاتھوں پر کستوری رہ جائے گی | |
تم تصویر کے ساتھ مکمل ہو جاؤ گے | لیکن میری عمر ادھوری رہ جائے گی |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.