From Wikipedia, the free encyclopedia
اشرف علی (پیدائش:22اپریل 1952ءلاہور،پنجاب) پاکستانی سابق کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے 1980ء سے 1987ء تک 8 ٹیسٹ اور 16 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے وہ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین تھے اشرف علی کے ایک بھائی سعادت علی نے بھی پاکستان کی طرف سے 8 ایک روزہ میچوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اشرف علی پاکستان کے علاوہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، لاہور، پاکستان ریلوے، پاکستان یونیورسٹیز اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے بطور ریفری بھی اپنے فرائض ادا کیے۔
فائل:Ashraf ali crickter.jpeg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | لاہور, پنجاب، پاکستان | اپریل 22, 1958|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | - | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 93) | 14 مارچ 1982 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 16 دسمبر 1987 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 32) | 05 دسمبر 1980 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 13 اکتوبر 1985 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک دائیں ہاتھ کے متاثر بلے باز اور غیر معمولی طور پر وکٹوں کے پیچھے متحرک تھے اشرف علی اس وقت ٹیسٹ ٹیم سلیکشن کے لیے نظروں میں آئے جب انھوں نے 1980-81ء کے ڈومیسٹک سیزن میں 37 شکاروں کے علاوہ 1053 رنز بنائے۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1981ء میں سری لنکا کے خلاف شاندار اسکور کرتے ہوئے کیا تھا لیکن وسیم باری کی واپسی کے بعد انھیں نظر انداز کر دیا گیا۔ وسیم۔باری کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سلیم یوسف کے بعد پاکستان کا دوسرا انتخاب تھے اور بالترتیب 1987-88ء اور 1988-89ء کے دورہ کرنے والی انگلش اور آسٹریلوی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے لیے مختصر طور پر نظر آئے۔
اشرف علی کو سری لنکا کے خلاف 1982ء میں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ اس پہلے ٹیسٹ میں انھوں نے پہلی اننگز میں 58 رنز اور دوسری میں 29 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ یہ میچ جو برابری پر ختم ہوا تھا۔ وہ پاکستانی اننگز کے سکور 270 میں ٹاپ سکورر تھے۔ دوسری اننگ میں ارجنا رانا ٹنگا کو توصیف احمد کی گیند پر کیچ کرکے انھوں نے وکٹوں کے پیچھے اپنا پہلا شکار بنایا۔ انھوں نے سوما چندرا ڈی سلوا کو بھی توصیف احمد کی گیند پر ہی 8 رنز پر سٹمپ کیا۔ دوسری اننگ میں اشرف علی نے محسن حسن خان کے 74 کے بعد 29 ناقابل شکست بنا کر اننگ کا دوسرا بڑا سکور کیا۔ لاہور کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر 45 ناٹ آئوٹ بنائے۔ 1984ء میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے خلاف لاہور میں ان کی 65 رنز کی اننگز قابل دید تھی۔ اس دوران انھوں نے ظہیر عباس کے ساتھ مل کر 142 رنز کی ساتویں وکٹ کی شراکت قائم کی۔ ظہیر عباس اس میچ میں کپتانی کے فرائض ادا کر رہے تھے اور انھوں نے 341 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 168 کی بڑی اننگ کھیلی۔ تاہم فیصل آباد دوسرے ٹیسٹ میں وہ گنوائے بغیر صرف 9 رنز ہی بنائے تھے۔ 1985ء میں فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف انھوں نے 3 کھلاڑیوں کو کیچ کیا۔ 2 سال کے وقفے کے بعد اشرف علی کو دوبارہ 1987ء میں انگلستان کے ساتھ ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ بیٹنگ میں تو ان کی کارکردگی کوئی مناسب نہ تھی تاہم وکٹوں کے پیچھے انھوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ان کی آخری ٹیسٹ سیریز تھی۔ اس کے بعد وہ ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔
1980ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیالکوٹ کے ون ڈے میچ میں انھوں نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ون ڈے میچوں میں بھی اشرف علی رنز بنانے کی جدوجہد میں مصروف رہے۔ 1980ء سے 1985ء تک کے سیزن میں انھوں نے صرف 9 ہی اننگز میں بیٹنگ کی اور مجموعی طور پر 69 رنز تک ہی محدود رہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انھوں نے اس محدود اوورز کی طرز کرکٹ میں کوئی بڑی اننگ نہیں کھیلی۔
اشرف علی نے 8 ٹیسٹوں کی 8 ہی اننگز میں 3 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 229 رنز بنائے۔ 45.80 کی اوسط سے بننے والے اس مجموعے میں 65 ان کا بہترین انفرادی سکور تھا۔ 2 نصف سنچریاں، 17 کیچز اور 5 سٹمپ ان کی کارکردگی کا آئینہ دار تھے جبکہ 16 ایک روزہ مقابلوں میں انھوں نے 5 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 29 ناقابل شکست رنزوں کی بدولت 17.25 کی اوسط حاصل کی۔ ایک روزہ مقابلوں میں بھی انھوں نے 17 کیچز اور 3 سٹمپ کیے۔ فرسٹ کلاس مقابلوں کی بات کی جائے تو انھوں نے 156 میچوں کی 241 باریوں میں 62 دفعہ آئوٹ ہوئے بغیر 6850 رنز سکور کیے۔ 38.26 کی اوسط سے بننے والے ان رنزوں میں 5 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 136 ناٹ آئوٹ ان کا کسی ایک اننگ کا بہترین سکور تھا۔ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں 381 کیچ اور 82 سٹمپ کے ساتھ انھوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا تھا۔ امپائرنگ کے شعبے میں انھوں نے صرف ایک میچ کور کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.