برطانوی سیاست دان From Wikipedia, the free encyclopedia
اسٹینلے بالڈون (انگریزی: Stanley Baldwin) (پیدائش: 3 اگست 1867ء - وفات: 14 دسمبر 1947ء) کنزرویٹو پارٹی سے وابستہ برطانوی سیاست دان تھے۔ وہ مئی 1923ء سے جنوری 1924ء تک، نومبر 1924ء سے جون 1929ء تک اور پھر جون 1935ء مئی 1937ء تک تین بار برطانیہ کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔
جناب محترم | |
---|---|
اسٹینلے بالڈون | |
(انگریزی میں: Stanley Baldwin) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اگست 1867ء [1][2][3][4][5][6][7] بیودلے |
وفات | 14 دسمبر 1947ء (80 سال)[8][1][2][3][5][7][9] بیودلے |
مدفن | وارچیسٹر کیتھیڈرل |
شہریت | مملکت متحدہ متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927) |
جماعت | کنزرویٹو پارٹی |
رکن | رائل سوسائٹی ، پریوی کونسل مملکت متحدہ ، بادشاہی پریوی کونسل برائے کینیڈا |
مناصب | |
رکن مملکت متحدہ28ویں پارلیمان | |
رکن مدت 29 فروری 1908 – 10 جنوری 1910 | |
پارلیمانی مدت | اٹھائیسویں پارلیمان مملکت متحدہ |
رکن مملکت متحدہ 29ویں پارلیمان | |
رکن مدت 15 جنوری 1910 – 28 نومبر 1910 | |
منتخب در | مملکت متحدہ عام انتخابات 1910ء |
پارلیمانی مدت | انتیسویں پارلیمان مملکت متحدہ |
رکن مملکت متحدہ 30ویں پارلیمان | |
رکن مدت 3 دسمبر 1910 – 25 نومبر 1918 | |
منتخب در | مملکت متحدہ عام انتخابات دسمبر 1910ء |
پارلیمانی مدت | تیسویں پارلیمان مملکت متحدہ |
رکن مملکت متحدہ 31ویں پارلیمان | |
رکن مدت 14 دسمبر 1918 – 26 اکتوبر 1922 | |
منتخب در | مملکت متحدہ عام انتخابات 1918ء |
پارلیمانی مدت | اکتیسویں پارلیمان مملکت متحدہ |
بورڈ آف ٹریڈ کے صدر | |
برسر عہدہ 1 اپریل 1921 – 19 اکتوبر 1922 | |
رکن مملکت متحدہ 32ویں پارلیمان | |
رکن مدت 15 نومبر 1922 – 16 نومبر 1923 | |
منتخب در | مملکت متحدہ عام انتخابات 1922ء |
پارلیمانی مدت | بتیسویں پارلیمان مملکت متحدہ |
ہاؤس آف کامنز کے رہنما | |
برسر عہدہ 22 مئی 1923 – 22 جنوری 1924 | |
وزیر اعظمِ مملکت متحدہ | |
برسر عہدہ 23 مئی 1923 – 16 جنوری 1924 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ٹرینٹی کالج، کیمبرج جامعہ برمنگھم ہیعرو اسکول جامعہ لندن |
پیشہ | سیاست دان [10] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [11] |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اسٹینلے بالڈون 3 اگست 1867ء کو بیوڈلے، ووسٹرشائر، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ مائیکل اسکول سلاؤ، برکشائر اور ہیعرو اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ٹرینیٹی کالج، کیمبرج میں داخل ہوئے اور تاریخ میں ڈگری حاصل کی۔ 1908ء میں کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ 1916ء میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما انڈریو بونارلا کے پرائیویٹ سیکریٹری مقرر ہوئے۔ 1917ء میں وزیر خزانہ مقرر ہوئے۔ 1921ء میں بورڈ آف ٹریڈ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1931ء میں بالڈون کو قومی حکومت کی کونسل کا صدر اعلیٰ چنا گیا اور ملک کے وزیر اعظم بنائے گئے۔ 1935ء سے 1937ء تک پھر وزیر اعظم بنے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ہٹلر نے یورپ میں فتوحات کا کا آغاز کر دیا تھا۔ سولینی نے ایتھوپیا پر قبضہ کر لیا تھا اور فاشزم کا خطرہ تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا تھا۔ جرمنی نے اٹلی اور اسپین کی جمہوریت کے خلاف فاشسٹوں کی کھلے عام مدد کرنا شروع کر دی تھی۔ برطانوی حکومت نہ صرف مجہول تھی بلکہ ایتھوپیا پر اٹلی کے قبضے کو بھی اس نے تسلیم کر لیا تھا۔ حکومت کے اس رویہ پر نے سارے ملک میں غصہ کی لہر دوڑا دی۔ اس کے بعد شاہ ایڈورڈ ہشتم کو والس سمپسن سے شادی کرنے پر تخت سے دست بردار ہونا پڑا۔ اس دست برداری میں بالڈون کا بڑا حصہ تھا، چنانچہ ساسی دباؤ کی وجہ سے مئی 1937ء میں بالڈون نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفا دے دیا۔ اس کے بعد انھیں ارل بنا دیا گیا اور وہ ساست سے الگ ہو گئے۔ اسٹینلے بالڈون 14 دسمبر 1947ء کو وایر فارسٹ ضلع، جنوبی ووسٹرشائر، انگلستان میں وفات پا گئے۔[12][13]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.