اسٹیفنی روکسن ٹیلر (پیدائش: 11 جون 1991ء) جمیکا(ویسٹ انڈیز) کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1]

اجمالی معلومات ذاتی معلومات, مکمل نام ...
اسٹیفنی ٹیلر
OD
Thumb
ٹیلر 2020ء میں
ذاتی معلومات
مکمل ناماسٹیفنی روکسن ٹیلر
پیدائش (1991-06-11) 11 جون 1991 (عمر 33 برس)
سپینش ٹاؤن, جمیکا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 60)24 جون 2008  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ30 مارچ 2022  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ٹی20 (کیپ 11)27 جون 2008  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹی204 جولائی 2021  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2002– تاحالجمیکا
2011/12آکلینڈ
2015/16–2018/19سڈنی تھنڈر
2016–2018ویسٹرن سٹورم
2019ٹریل بلیزرز
2019سدرن وائپرز
2019/20–2020/21ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز
2021سدرن بریو
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 145 111
رنز بنائے 5,298 3,121
بیٹنگ اوسط 44.15 35.87
100s/50s 7/37 0/21
ٹاپ اسکور 171 90
گیندیں کرائیں 7,676 1,737
وکٹ 152 98
بولنگ اوسط 21.80 16.72
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/17 4/12
کیچ/سٹمپ 58/– 34/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 مارچ 2022ء
بند کریں

زندگی اور کیریئر

اسٹیفنی ٹیلرجمیکا(ویسٹ انڈیز) کے اسپینش ٹاؤن میں 11 جون 1991ء کو پیدا ہوئیں ۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹٰ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی اور ویسٹ انڈیز خواتین کی کپتان بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور آف بریک گیند باز ہیں۔ وہ ان چند گنی چنی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے 100 سے زائد ون ڈے میچ کھیلے۔ ٹیلر 11 جون 1991ء کو ہسپانوی ٹاؤن، جمیکا میں پیدا ہوئیں۔ وہ پہلی بار ویسٹ انڈیز کے لیے 2008ء کے دورہ یورپ کے دوران نمایاں  ہوئیں جس کے دوران اس نے اپنی ٹیم کو اپنے ڈیبیو پر پہلی  ٹی ٹوئنٹی فتح دلائی[2]۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیلر نے ویسٹ انڈیز کے لیے اننگز کا آغاز کیا اور 49 گیندوں پر 90 رنز بنائے.[3]۔ ان کا ٹوٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈین کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنے اگلے میچ میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔اس نے 97 گیندوں پر 66 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو آئرلینڈ سے جیتنے میں مدد دی۔

ٹیمیں

اسٹیفنی ٹیلر نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • آکلینڈ ویمن
  • سدرن بریو ویمن
  • ٹریل بریزرس
  • ویسٹ انڈیز ویمن

ایک روزہ کیریئر

اسٹیفنی ٹیلر نے 138 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 134 اننگز شامل ہیں ، وہ 20 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ 2008ء میں ان کا ون ڈے کرکٹ کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف ہوا۔ اسٹیفنی ٹیلر نے 5177 اسکور کیے۔ انھوں نے 45.41 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 171 رہا۔ انھوں نے 36 نصف سینچریاں اور 7 سینچریاں بنائیانھوں نے اپنے کیریئر میں 30 چھکے اور 505 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 63 کیچ پکڑے۔ ایک روزہ میں 148 وکٹیں حاصل کیں جن میں پانچ مرتبہ 4 وکٹیں ایک ہی میچ میں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر

اسٹیفنی ٹیلر نے 111 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 109 اننگز شامل ہیں ، وہ 22 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔  سال 2008 میں انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا  بین الاقوامی سطح پر آغاز بھی آئر لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ اسٹیفنی ٹیلر نے 3121 اسکور کیے۔ انھوں نے 35.87 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 90 رہا۔ انھوں نے 21 نصف سینچریاں  بنائیں مگر سینچری نہ بنا سکیں۔ ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے  چھکوں اور  چوکوں کا ریکارڈ  دستیاب نہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 34 کیچ پکڑے۔   ٹی ٹوئنٹی میں 98 وکٹیں حاصل کیں جن فی وکٹ اوسط 17 سے بھی کم ہے اور  ایک ہی میچ میں چار وکٹیں بھی 2 دفعہ  حاصل کیں۔

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.