اریحا

From Wikipedia, the free encyclopedia

اریحا

یریحو[2] یا اریحا (انگریزی: Jericho؛ عربی: أريحا؛ عبرانی: יְרִיחוֹ) مغربی کنارہ میں دریائے اردن کے نزدیک ایک شہر ہے۔ اسے دنیا کے سب سے قدیم آباد شہروں میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے۔[3][4][5]

اجمالی معلومات دیگر نقل نگاری, • عربی ...
دیگر نقل نگاری
  عربیأريحا
  دیگر تلفظAriha (دفتری)
  عبرانیיריחו
Thumb
اریحا شہر
محافظہاریحا
قیام9600 قبل مسیح
حکومت
  قسمشہر (سے 1994)
  سربراہ بلدیہحسن صالح[1]
آبادی (2006)
  دائرہ کار20,300
نام کے معنی"خوشبودار"
ویب سائٹwww.jericho-city.org
بند کریں

اریحا مغربی کنارے کا ایک فلسطینی شہر ہے۔ یہ وادی اردن میں واقع ہے، جس کے مشرق میں دریائے اردن اور مغرب میں یروشلم واقع ہے۔

2007ء میں اس کی آبادی 18,346 تھی۔ [6]

فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے بعد سے یہ شہر 1949ء سے 1967ء تک مغربی کنارے کے ساتھ اردن کے ماتحت تھا۔ 1967ء میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران اس پر اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا، تاہم 1994ء میں اس کا انتظامی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔[7][8]

اریحا کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیائے انسانی کا سب سے قدیم شہر ہے۔[3][4][5] اور اس شہر کو ایسا قدیم ترین شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جس کے گرد سب سے قدیم حفاظتی دیوار موجود ہے۔[9]

ماہرین آثار قدیمہ نے اریحا میں 20 سے زیادہ بستیوں کی باقیات کا پتہ لگایا ہے، جن میں سب سے قدیم بستی آج سے 11 ہزار سال پرانی تھی۔[10][11] اس شہر کی قدامت کی جڑیں زمینی تاریخ کے ہولوسین دور کے آغاز سے جا جڑتی ہیں۔[12][13] شہر اور اس کے اردگرد بہتے چشموں نے ہزاروں سالوں سے انسانیت کو اس جانب متوجہ کیا ہے کہ وہ اسے اپنی رہائش کے لیے اختیار کرے۔ [14] اریحا کو بائبل میں ’’کھجور کے درختوں کا شہر‘‘ کہا گیا ہے۔[15]


حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.