احمد صاوی مالکی

From Wikipedia, the free encyclopedia

احمد الصاوی المالکی (پیدائش: 1761ء– وفات: 1825ء) فقیہ فقہ مالکی اور عالم اہل سنت تھے۔ اُن کی وجہ شہرت تفسیر جلالین کا حاشیہ حاشیۃ الصاوی علی تفسیر الجلالین ہے۔

اجمالی معلومات أحمد الصاوي, (عربی میں: أحمد بن محمد الصّاوي المالكي) ...
أحمد الصاوي
(عربی میں: أحمد بن محمد الصّاوي المالكي) 
معلومات شخصیت
اصل نام أحمد بن محمد الصّاوي المالكي الخلوتي
تاریخ پیدائش سنہ 1761ء  
تاریخ وفات سنہ 1825ء (6364 سال) 
رہائش مصري
عملی زندگی
دور 1761م - 1825م
مؤلفات حاشية على تفسير الجلالين
بلغة السالك لأقرب المسالك
پیشہ مصنف  
مؤثر أحمد الدردير
متاثر أحمد الششتي
بند کریں

سوانح

احمد الصاوی کا نام احمد بن محمد الصاوی المالکی الخلوتی ہے۔ احمد الصاوی کی پیدائش مصر کے شہر صا الحجر میں 1175ھ/ 1761ء میں ہوئی۔ احمد الصاوی کے حفظِ قرآن اپنے آبائی شہر صا الحجر میں ہی کیا اور ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ 1187ھ/ 1773ء میں وہ اعلیٰ دینی تعلیم کی خاطر جامعہ الازہر، قاہرہ منتقل ہو گئے۔

وفات

شیخ احمد الصاوی نے 1241ھ/ 1825ء کو 64 سال کی عمر میں مدینہ منورہ، حجاز میں انتقال کیا اور وہیں اُن کی تدفین کی گئی۔

تلامذہ

  • احمد الششتی (متوفی 1235ھ/1820ء)
  • الهاشمی الرتبی (متوفی 1240ھ/ 1825ء)
  • یوسف بن محمد بن یحیىٰ البطاح الاهدل الزبیدی (متوفی 1246ھ/1831ء)
  • ابو حامد العربی بن محمد الدفتی الفارسی (متوفی 1253ھ/1837ء)
  • محمد بن حسین الكتبی الحنفی
  • محمد الكفراوی
  • أحمد محمد نصیر
  • محمد البنا الحنفی مفتی حنفیہ

تصانیف

  • مزید پڑھیے : حاشیۃ الصاوی علی تفسیر الجلالین، بلغۃ السالک لاقرب المسالک
  • الأسرار الربانيۃ والفيوضات الرحمانية على الصلوات الدرديريۃ۔
  • بلغۃ السالک لاقرب المسالک
  • حاشیۃ الصاوی علی تفسیر الجلالین
  • حاشیۃ علی الخریدۃ البہیۃ۔
  • حاشيۃ لشرح تحفۃ الاخوان فی علم البيان
  • شرح منظومۃ الدردير لاسماء الله الحسنى

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.