From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو الحسن علی بن ابی سعید عبد الرحمن بن احمد بن یونس المصری، البتانی اور ابی الوفاء البوزجانی کے بعد سب سے زیادہ شہرت پانے والے ریاضی اور فلکیات دان ہیں، مستشرق سارٹن انھیں چوتھی صدی ہجری کے سب سے بڑے سائنسدانوں میں شمار کرتے ہیں، وہ شاید مصر کے سب سے بڑے فلکیات دان تھے، مصر میں پیدا ہوئے اور وہیں پر شوال 399 ہجری کو وفات پائی۔
ابن یونس | |
---|---|
(عربی میں: ابن يونس) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: أَبُو اَلْحَسَن عَلِي بْن أَبِي سَعِيد عَبْدِ اَلرَّحْمَن بْن أَحْمَد بْن يُونُس بْن عَبْدِ اَلْأَعْلَى اَلصَّدَفِيِّ اَلْمِصْرِيِّ) |
پیدائش | سنہ 950ء فسطاط |
وفات | سنہ 1009ء (58–59 سال)[1] قاہرہ ، فسطاط |
شہریت | دولت فاطمیہ |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو الوفا البوزجانی |
پیشہ | ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، منجم ، فلسفی |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | فلکیات ، ریاضی |
درستی - ترمیم |
ابن یونس کا خاندان ایک مشہور علمی گھرانہ ہے، ان کے والد سعید مصر کے محدث، مؤرخ اور مشہور عالم تھے، ان کے بڑے دادا یونس امام شافعی کے دوست اور علمِ نجوم کے ماہر تھے۔
“الزیج الحاکمی” کے نام سے ایک زیچ بنایا اور کافی تصانیف چھوڑیں جن میں قابلِ ذکر تصانیف یہ ہیں : غایہ الانتفاع فی معرفہ الدوائر والسمت من قبل الارتفاع، التعدیل المحکم، جداول السمت، جداول فی الشمس والقمر، ابن یونس نے ہی یحیی بن ابی منصور کا زیچ درست کیا تھا، وہ مثلثات کے ماہر تھے اور کروی مثلثات کے بہت مشکل مسائل حل کیے اور اقواس کا حساب دریافت کیا، آخر میں بتاتے چلیں کہ انھوں نے ہی گھڑی کا pendulum ایجاد کیا تھا نا کہ گیلیلیو نے جیسا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔
ابن یو نس نے پینڈولم دسویں صدی میں ایجاد کیا تھا۔ اس ایجاد سے وقت کی پیمائش پینڈولم کی جھولن(oscillation) سے کی جانے لگی۔ اس کی اس زبردست ایجاد سے مکینکل کلاک دریافت ہوئی تھی۔ [2]
زمین کا محور(axis) دیکھنے میں تو بظاہر قطب تارے کی طرح ساکن نظر آتا ہے مگر حقیقت میں یہ ساکن نہیں بلکہ آہستہ آہستہ مدھم رفتار سے دائرے کی صورت میں گردش کر تا ہے۔ اس حرکت کے بہت خفیف ہونے کے باعث یہ ہمیں محسوس نہیں ہوتی ہے۔ یہ دریافت مصر کے سا ئنسداں عبد الرحمن ابن یونس (1009 ء ) نے کی تھی۔ یہ پیمائش اتنی چھو ٹی ہے کہ اسے معلوم کر لینا ابن یونس کی ہیئت دانی کا کمال تھا۔ [3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.