سلطنت دہلی کے لودی خاندان کا تیسرا اور آخری حکمران جس نے 22 نومبر 1517ء سے 21 اپریل 1526ء تک حکومت کی۔ From Wikipedia, the free encyclopedia
ابراہیم لودھی ، خاندان لودھی کے آخری بادشاہ تھا۔ ابرہیم لودھی ، سکندر لودھی کا بڑا بیٹا تھا اور سکندر لودھی کی وفات کے بعد تخت نشین ہوا۔ ابرہیم لودھی، مزاج کا اکھڑ اور غصیلا تھا۔ امرا ناراض ہو گئے۔ بزور دبانا چاہا تو زیادہ بگڑ گئے اور بغاوتیں کیں۔ اس کے بھائی جلال خان نے بغاوت کی اور مارا گیا۔ چچیرے بھائی اعظم ہمایون کو شبہے کی بنا پر پکڑا۔ اس کے بیٹے فتح خان کو بھی قید میں ڈال دیا۔ ان واقعات سے مشتعل ہو کر سب افغان باغی ہو گئے۔ خانہ جنگی میں قوت ضائع ہوئی۔ میواڑ کے رانا سانگا کو شکست دی۔ بہادر خان بہار میں خود مختار ہو گیا۔ ابراہیم اس کی سرکوبی نہ کر سکا۔ اسی اثنا میں رانا سانگا نے کابل سے ظہیر الدین بابر کو بلایا۔ پانی پت کی پہلی لڑائی میں ابراہیم مارا گیا۔ اور یوں 1526ء میں ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا آغاز ہوا۔
ابراہیم لودھی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پشتو میں: ابراهیم لودي) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15ویں صدی دہلی | ||||||
وفات | 21 اپریل 1526 پانی پت | ||||||
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا | ||||||
والد | سکندر لودھی | ||||||
خاندان | لودھی سلطنت | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت دہلی | |||||||
برسر عہدہ 22 نومبر 1517 – 21 اپریل 1526 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، سلطان سلطنت دہلی | ||||||
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.