Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
رائبو مرکزی ترشہ (انگریزی: ribo nucleic acid)، مرکزی ترشہ کی ایک شکل ہے جو چھوٹی اور بنیادی موحود (monomer) اکائیوں سے مل کر بننے والے ایک سالمۂ کبیر (macromolecule) یعنی بڑے سالمہ کی صورت میں خلیات کے اندر پایا جاتا ہے۔ موحود، واحد سے بنا ہوا لفظ ہے جس کی تفصیل کے لیے اس کا صفحہ مخصوص ہے۔ ڈی این اے کی طرح آر این اے بھی، ایک مکثورہ (polymer) جو بنیادی سالمات جنکو مرکزی ثالثہ (nucleotide) کہاجاتا ہے سے ملکر بنتا ہے۔ DNA اور RNA میں اہم ترین فرق یہ ہوتا ہے کہ آر این اے میں ڈی آکسی رائبوز (ایک شکر) کی جگہ رائبوز اور قاعدہ تھائمین کی جگہ یوراسل پائی جاتی ہے۔
آر این اے اور ڈی این اے دونوں ہی مرکزی ترشوں کی اقسام ہیں۔ آر این اے کو یوں کہ لیں کہ یہ خلیہ کے مرکزے میں ڈی این اے کے ذو طاقین (double stranded) سالمہ کے یک طاقین (single stranded) سالمے میں تقسیم ہونے سے بنتا ہے۔
ویکی ذخائر پر رائبو مرکزی ترشہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.