تائیوان مین ریل حادثہ From Wikipedia, the free encyclopedia
21 اکتوبر 2018ء بروز اتوار کو تائیوان کی کاؤنٹی یِلان میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک اور 187 زخمی ہو گئے۔[2][3][4] یہ تائیوان میں ہونے والے 1991ء کے میاؤلی شہر کے حادثے (جس میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے) کے بعد سب سے بدترین ریل حادثہ تھا۔[3][5]
یلان ریل حادثہ 2018ء | |
---|---|
جائے وقوعہ پر تباہ شدہ ٹرین کے ڈبے | |
تفصیلات | |
ملک | تائیوان |
تاریخ | 21 اکتوبر 2018 |
مقام | زینما اسٹیشن، سوآو، یِلان کاؤنٹی تائپے سے 70 کلومیٹر (43 میل) فاصلہ پر |
متناسقات | 24°36′57″N 121°49′24″E |
ریلوے | یلان |
آپریٹر | تائیوان ریلوے انتظامیہ |
قسم حادثہ | پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثہ |
اعداد و شمار | |
ریل گاڑیاں | 1 |
مسافر | 366[1] |
اموات | |
زخمی | 187[1] |
درستی - ترمیم |
پٹڑی سے اترنے کا مقام |
پیوما ایکسپریس ٹرین نمبر 6432 شولن سے تائیتونگ جا رہی تھی۔ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 50 منٹ پر یلان کاؤنٹی میں زینما اسٹیشن (تائپے سے 70 کلومیٹر دور) سے گذر رہی تھی کہ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔[1][6] ٹرین میں 366 مسافر سوار تھے۔[1][7] ٹرین کے آٹھ ڈبے آپس میں ٹکرا گئے اور "W" جیسی شکل بن گئی۔[3] سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے والا ڈبے میں ہوئیں۔[8] تائیوان میں 1991ء کے میاؤلی شہر کے حادثے جس میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد یہ سب سے خوف ناک ریل حادثہ تھا۔[5] زندہ بچ جانے والے ایک شخص کے مطابق ڈرائیور نے حادثے ہونے سے پہلے کئی بار ایمرجنسی بریک لگائی اور ایک دوسرے شخص کا کہنا ہے کہ ٹرین مڑنے کے بعد اس کی رفتار تیز ہو گئی تھی۔[9] ریل انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔[5][8] جس ٹرین میں حادثہ ہوا، اسے سنہ 2011ء میں نپون شاریو نامی جاپانی کمپبی نے بنایا تھا۔[10]
کم از کم اٹھارہ مسافر ہلاک اور 187 زخمی ہوئے۔ خبروں کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے ایک امریکی شہری تھا۔[1]
مرحومین میں سے 6 افراد کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی۔[11]
تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے حادثے کو ”المناک واقعہ“ قرار دیا اور حکومت و فوج کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔[12] صدر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا کہ ”پورے حادثے کے وقت اور محل وقوع کو یقینی بنایا جائے“[9]
حادثے کی وجہ سے ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی اور کومنتانگ نے نومبر میں ہونے والے مقامی انتخابات کے لیے مہم روک دی۔[6]
22 اکتوبر کو صدرِ تائیوان مرحومین اور زخمی شدہ کے لواحقین سے ملیں۔ ہسپتال کے قریب واقع بدھ مندر میں انھوں نے بھکشوؤں کے ساتھ مل کر متاثرین کے لیے دعا کی اور لواحقین سے کہا: ”ہمیں واقعی افسوس ہے۔۔۔ آپ لوگوں کو ہمت سے کام لینا ہوگا اور ہم سے جو ہو سکا وہ ہم کریں گے۔“[11]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.