ہسپانیہ میں سابقہ مساجد کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ قرون وسطی میں جزیرہ نما آئبیریا میں اسلامی ریاست اندلس کے دور میں بننے والی مساجد اور اسلامی عمارتوں کی ایک فہرست ہے تاہم یہ مکمل فہرست نہیں۔ موجودہ ہسپانیہ میں فعال مساجد کے لیے دیکھیے ہسپانیہ میں مساجد کی فہرست
سابقہ مساجد کی فہرست میں تمام مساجد اور وہ اسلامی عمارتیں یا شامل ہیں جہاں اسلامی ریاست اندلس کے دور میں نماز ہوتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ موقوف ہے۔
ان مسلم مذہبی عمارتوں کی تاریخ اندلس کے دور میں 711ء سے شروع ہو کر 1492ء تک ہے جس میں متعدد مسلمانان اندلس مملکتوں نے جزیرہ نما آئبیریا پر حکمرانی کی۔
ان میں سے زیادہ تر سابقہ مساجد اور مذہبی عمارتوں کو یا تو گرجا گھروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا یا جزیرہ کے مسیحیوں کے دوبارہ فتح کے بعد انھیں مسمار کر دیا گیا تھا (استرداد)۔ [1]