From Wikipedia, the free encyclopedia
گلقند (گل قند، گل کھانڈ، گلقند) برصغیر میں گلاب کے پھول کی پتیوں سے بنایا جانے والا ایک میٹھا ہے۔بقول حکمائے یونان گلقند پہلے درجہ میں گرم اور دوسرے درجہ میں تر ہے، پرانی ہونے پر گرم تاثیر بڑھتی جاتی ہے۔
گلقند گلاب کے پھولوں کی پتیوں اور سفید شکر سے بنائی جاتی ہے۔ گلقند بنانے کے تین مشہور طریقے ہیں:
اکثر اوقات گلاب کے پھولوں کی تازہ پتیاں دستیاب نہ ہونے پر خشک پتیاں عرق گلاب میں بھگو کر بدستور تیار کیا جاتا ہے۔ حکماء کے نزدیک اِس قسم کی تاثیر تقریباً دو سال تک برقرار رہتی ہے۔[1]
حکمائے طب یونانی کے مطابق گلقند دماغ اور معدہ کو قوت دیتی ہے۔ رطوبات غربیہ کو خشک کرتی ہے اور دماغ سے بخارات کو زائل کرتی ہے۔ مرض سِل میں تازہ گلقند مفید ہے۔ گلقند کو جوش دے کر جو شربت حاصل کیا جاتا ہے، وہ ہر قسم کے درد زائل کرتا ہے۔ ہاضمہ کو درست کرتی ہے اور آنتوں کو قوت دیتی ہے۔ بلغمی اور سوداوی عفونت کے بخاروں کو نافع ہے۔ آنتوں سے بلغم کو خارج کرتی ہے۔ قبض دور کرتی ہے اور آنتوں سے غلاظت ختم کرتی ہے۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.