![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/84/BellK_218_Gertrude_Bell_in_Iraq_in_1909_age_41.jpg/640px-BellK_218_Gertrude_Bell_in_Iraq_in_1909_age_41.jpg&w=640&q=50)
گرٹروڈ بیل
From Wikipedia, the free encyclopedia
گرٹروڈ مارگریٹ لوتھیان بیل (انگریزی: Gertrude Margaret Lowthian Bell) (14 جولائی 1868 – 12 جولائی 1926) ایک انگریز مصنف، سیاح، سیاسی افسر، ماہر آثار قدیمہ اور جاسوسہ تھی۔ اپنی صلاحیتوں اور تعلقات کی بنا پر اپنے عہد کے شاہی خاندان اور اشرافیہ میں انتہائی اثر و رسوخ حاصل کیا تھا۔ گرٹروڈ بیل 1914ء میں عراق پہنچی اور جنگ عظیم اول کے بعد مشرق وسطی کے عرب قبائل اور ان کے سربراہان سے تعلقات اور اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے موجودہ عراق کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، بیل اپنے معاصر اہل عراق کے درمیان "خاتون" کے لقب سے معروف تھیں۔ اسی طرح گرٹروڈ بیل نے لارنس آف عربیہ کے ساتھ مل کر اردن کے ہاشمی خاندان کے قیام میں مدد بہم پہنچائی۔ نیز عرب دنیا کے نقشے پر موجود بعض دیگر ممالک بھی بیل کی کوششوں کا نتیجہ سمجھے جاتے ہیں۔
گرٹروڈ بیل اور لارنس آف عربیہ نے مملکت عراق کے لیے ایک مجلس تاسیسی کے قیام کی تجویز پیش کہ تاکہ امیر فیصل بن حسین کو شاہ عراق بنایا جاسکے۔ بیل کا ایک اور کارنامہ عراقی میوزیم کا قیام ہے، اس میوزیم میں بیل کے دریافت کردہ آثار قدیمہ کے ساتھ ساتھ دیگر قدیم عراقی بابلی آثار قدیمہ اور مخطوطات وتحائف بھی موجود تھے؛ جن میں سے اکثر 2003ء کی عراق جنگ میں تباہ ہو گئے یا چرا لیے گئے، تاہم ان چوری شدہ آثار میں سے کچھ آثار کو 2006ء کے بعد واپس حاصل کرکے میوزیم میں رکھا گیا۔
گرٹروڈ بیل | |
---|---|
(انگریزی میں: Gertrude Bell) ![]() | |
گرٹروڈ بیل 1909 میں بابل کے آثار قدیمہ کی کھدائی دیکھنے کے دوران۔ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Gertrude Margaret Lowthian Bell) ![]() |
پیدائش | 14 جولائی 1868(1868-07-14) واشنگٹن ہال، کاؤنٹی ڈرہم، انگلینڈ |
وفات | 12 جولائی 1926(1926-70-12) (عمر 57 سال) بغداد, British Mandate of Mesopotamia (حال عراق) |
وجہ وفات | نشے کی زیادتی ![]() |
مدفن | عراق ![]() |
قومیت | برطانوی |
والدین | Sir Hugh Bell Mary Shield Bell (née Shield)[1] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لیڈی مارگریٹ ہال ![]() |
پیشہ | سیاح، سیاسی افسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][3]، عربی ، فارسی ، فرانسیسی ![]() |
شعبۂ عمل | آثاریات ![]() |
وجہ شہرت | قیام اردن و عراق۔ مصنف، سیاح، سیاسی افسر، ماہر آثار قدیمہ |
کھیل | کوہ پیمائی ![]() |
اعزازات | |
درستی - ترمیم ![]() |