بھارتی پس پردہ گلوکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
شاردہ (انگریزی: Kavita Krishnamurti؛ ولادت:25 جنوری 1958ء)جو کویتا کرشنا مورتی یا کویتا سُبرامنیام کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارت کی مشہور پس پردہ اور کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ انھوں نے بنگالی، کنڑ، ہندی، بھوجپوری، تلگو، اوڈیہ، مراٹھی، انگریزی، اردو، تمل، ملیالم، گجراتی، نیپالی، آسامی، کونکانی اور دیگر زبانوں اور مجموعی طور پر تمام ہندوستانی زبانوں میں انھوں نے 16 زبانوں میں 28،000 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے ہیں۔[1] کویتا نے چار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1995ء – 1997ء کے دوران میں لگاتار ) اور 2005ء میں بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز پدم شری جیت چکی ہیں۔[2] 1999ء میں، انھوں نے ایل سبرامنیم سے شادی کی اور بنگلور و میں رہتی ہیں۔
کویتا کرشنامورتی سُبرامنیام | |
---|---|
کویتا سبرامنیام، 2008 | |
ذاتی معلومات | |
پیدائشی نام | شاردا کرشنامورتی |
معروفیت | کویتا کرشنامورتی |
پیدائش | جنوری 25, 1958 |
تعلق | دہلی، بھارت |
اصناف | پس پردہ گلوکاری، فیوشن میوزک، پاپ موسیقی |
پیشے | پسِ پردہ گلوکارہ، ذوب فنکار |
سالہائے فعالیت | 1980–تاحال |
کویتا 25 جنوری 1958ء میں بھارت کے نئی دہلی میں ایک تمل خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ٹی ایس کرشنومورتی آئیر، وزارت تعلیم کے ملازم تھے۔ کویتا کا اصلی نام شاردہ ہے۔[3]
کویتا کرشنا مورتی نے 11 نومبر 1999ء کو بنگلور میں ڈاکٹر ایل۔ سبرامنیم سے شادی کی تھی۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ کویتا کرشنا مورتی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بنگلور و میں مقیم ہیں۔
سبرامنیم کی پچھلی شادی سے چار بچے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی گنگر شنکر ایک گلوکار، کمپوزر ہیں، جبکہ ان کی دوسری بڑی، بندو سبرامنیم نے لا کی تعلیم حاصل کی ہے اور نغمہ نگار ہیں۔[4] نارائن ایک ڈاکٹر ہیں، جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی، امبی سبرامنیم، ایک قابل وایلن ہیں۔[5]
جین یونیورسٹی نے 2015 میں ہندوستانی موسیقی میں ان کی خدمات کے لیے انھیں ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا۔[6][7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.