کرکٹ عالمی کپ سنچریوں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
کرکٹ میں، کوئی کھلاڑی جب ایک اننگز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز بناتا ہے تو اس کو سنچری قرار دیا جاتا ہے کرکٹ کا عالمی کپ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی بین الاقوامی چیمپئن شپ ہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد کھیل کی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرتا ہے اور یہ ہر چار سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ 2023ء کے ٹورنامنٹ کے مطابق، 16 مختلف ٹیموں کے 136 کھلاڑیوں نے کل 236 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ مستقل ایک روزہ کا درجہ رکھنے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی سنچریاں بنائیں۔اس کے علاوہ، پانچ ٹیموں کے کھلاڑی جنہیں عارضی ایک روزہ سٹیٹس حاصل نے بھی سنچریاں اسکور کی ہیں۔ بھارتی بلے بازوں نے سب سے زیادہ سنچریاں 34 بنائی ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے پاس 16 سنچریاں بنانے کا اعزاز ہے۔