ڈچس انا امالیہ لائبریری
جرمنی کی لائبریری / From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈچس انا امالیہ لائبریری (انگریزی: Duchess Anna Amalia Library، جرمن=Herzogin Anna Amalia Bibliothek) وایمار، جرمنی میں واقع ایک ریسرچ لائبریری ہے۔ اس لائبریری کی عمارت یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ اس میں 10 لاکھ کتب کے ذخیرے کے علاوہ قرون وسطیٰ کے نوادرات، ابتدائی جدید نسخے اور ہزاروں میوزک اسکرپٹس موجود ہیں۔ عمارت اپنے گول اور محرابی تعمیرات میں روکوکو فنِ تعمیر کی عمدہ مثال ہے۔ مشہور جرمن شاعر اور ادیب گوئٹے بھی لائبریری کے سرپرستوں میں شامل رہے ہیں۔ 2001ء میں اس لائبریری کی تزئین نو کی گئی تھی۔[1]
ویکی ذخائر پر ڈچس انا امالیہ لائبریری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
اجمالی معلومات یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ, مقام ...
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | |
---|---|
مقام | وایمار، جرمنی |
معیار | ثقافتی: (iii)(vi) |
حوالہ | 846-006 |
کندہ کاری | 1998 (22 اجلاس) |
ویب سائٹ | www |
متناسقات | 50°58′43″N 11°19′56″E |
بند کریں