چینج ڈاٹ آرگ
From Wikipedia, the free encyclopedia
چینچ ڈاٹ آرگ (انگریزی: Change.org) ایک محضری ویب سائٹ ہے جو امریکی کمپنی چینج ڈاٹ آرگ انکارپوریشن کے زیر اہتمام مصروف عمل ہے۔[1] کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویب گاہ کے سو ملین سے زائد صارفین[2] ہیں۔ کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔[3] اس ویب گاہ کا مقصد دنیا بھر کے عوام کو حکام بالا کے لیے اپنے مسائل و مشکلات پر محضر تیار کرنے اور انھیں پیش کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔[4] ورجن امریکا،[5] ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن سوسائٹی جیسے ادارے اس ویب گاہ کا تعاون کرتے اور اپنے محضر کی تشہیر کرتے ہیں۔[6] چینچ ڈاٹ آرگ کا مشن اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے: "عوام جس تبدیلی کے خواہش مند ہیں انھیں خود اس تبدیلی کو لانے کے لیے آگے بڑھانا۔"[7] چنانچہ اس ویب گاہ پر عوام کی جانب سے جو محضر پیش کیے جاتے ہیں ان میں اقتصادی و فوجداری انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، ماحولیات کا تحفظ، حقوق حیوانات، صحت اور محفوظ غذا جیسے موضوعات خاصے مقبول ہیں۔
Change.org کا لوگو | |
سنہ 2017ء کے ایک محضر کا اسکرین شاٹ | |
سائٹ کی قسم | نجی |
---|---|
قیام | فروری 7، 2007؛ 17 سال قبل (2007-02-07) ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا |
صدر دفاتر | |
علاقہ خدمت | دنیا بھر میں |
بانی | Ben Rattray |
کلیدی لوگ | Ben Rattray (CEO) Jennifer Dulski (President and COO)) |
صنعت | انٹرنیٹ |
ملازمین | 300 |
ویب سائٹ | change |
الیکسا درجہ | 1,490 (جون 2018) |