From Wikipedia, the free encyclopedia
علمِ کیمیا میں "پی ایچ" (pH) تیزابیت (acidity) یا اساسیت (basicity) (ضد تیزابیت) ناپنے کا ایک نہایت اہم پیمانہ ہے۔ کسی نم چیز یا مائع کی پی ایچ 0 سے 14 تک کی ہو سکتی ہے۔ پی ایچ جتنی کم ہوتی ہے، تیزابیت اُتنی زیادہ ہوتی ہے۔ 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر صفر سے 6.99 تک کی پی ایچ تیزابیت ظاہر کرتی ہے جبکہ 7.01 سے 14 تک کی پی ایچ اساسیت بتاتی ہے۔ پی ایچ عین 7 ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مائع تعدیلی (neutral) ہے یعنی نہ تیزابی ہے اور نہ ہی اساسی (alkaline)۔
جس محلول میں کی تعداد کی تعداد سے زیادہ ہوتی ہے وہ تیزابی (acidic) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس جس محلول میں کی تعداد کی تعداد سے کم ہوتی ہے وہ اساسی (basic) خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔
جب کسی مائع میں کی تعداد کی تعداد کے عین برابر ہوتی ہے تو وہ نہ تیزابی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور نہ ہی اساسی خصوصیات کا یعنی تعدیلی ہوتا ہے۔
پی ایچ کی قیمت مندرجہ ذیل مساوات کی مدد سے حاصل کی جاتی ہے:
یعنی log اسکیل پر ہائیڈرونیئم آیون کے ارتکاز (concentration) کا معکوس (reciprocal) پی ایچ کہلاتا ہے۔
پی ایچ کا استعمال جیولوجی، بائیولوجی، کیمیائی تجزیہ اور صنعتی عوامل میں بہت زیادہ ہوتا ہے تاکہ مختلف مواد کی تیزابیت یا اساسیت کو جاننے میں مدد مل سکے۔
دودھ کی پی ایچ 6.5 سے 6.8 تک ہوتی ہے۔ جب اس میں اتنا سرکہ (acetic acid) ملایا جائے کہ پی ایچ 4.6 ہو جائے تو دودھ پھٹ جاتا ہے۔ جب گرمی پڑتی ہے تو دودھ میں موجود جراثیم lactic acid بناتے ہیں جس سے دودھ خود بخود پھٹ جاتا ہے۔ گرمیوں میں جب دودھ کے پھٹنے کے امکان کافی زیادہ ہوں تو دودھ میں تھوڑا سا چونا یا کاسٹک سوڈا ملانے سے دودھ دیر سے پھٹتا ہے۔
چند عام محلول کی اوسط پی ایچ | ||
---|---|---|
محلول | پی ایچ | خاصیت |
کار کی بیٹری کا تیزاب | < 1 | تیزابی |
معدے کی رطوبت | 1.0 – 1.5 | |
نارنجی کا رس | 3.3 – 4.2 | |
سرکہ | 4-5 | |
کالی کافی | 5 – 5.03 | |
دودھ | 6.5 – 6.8 | |
خالص پانی 25 °C پر | 7 | تعدیلی |
سمندری پانی | 7.5 – 8.4 | اساسی |
امونیا کا محلول | 11.0 – 11.5 | |
بلیچ | 12.5 | |
کاسٹک سوڈے کا ایک مولر محلول | 14 |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.