![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/3/32/Pawan2.jpg/640px-Pawan2.jpg&w=640&q=50)
پون کلیان
تیلگو اداکار و سیاست دان / From Wikipedia, the free encyclopedia
کونیدیلا کلیان بابو،[5] جو اپنے اسٹیج نام پوّن کلیان سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، منظر نویس، مصنف اور سیاست دان ہیں۔ آپ تیپگو سنیما میں کام کرتے ہیں۔ آپ مشہور اداکار اور سیاست دان چرن جیوی کے چھوٹے بھائی ہیں، جنھوں نے 2008ء میں پراجم راجیم جماعت قائم کی اور 2011ء میں اس جماعت کو انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ ملا دیا۔ پوّن کلیان نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز 1996ء کی تیلگو فلم اکاڑا امائی اِکاڑا ابائی سے کیا۔ 1998ء میں آپ نے فلم تھولی پریما میں کام کیا، اس فلم نے نیشنل فلم اعزاز برائے بہترین تیلگو فیچر فلم جیتا۔
پوّن کلیان | |
---|---|
(تیلگو میں: పవన్ కల్యాణ్) ![]() | |
پوّن کلیان | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | کونیدیلا کلیان بابو[1] |
پیدائش | (1971-09-02) 2 ستمبر 1971 (عمر 52 برس)[2] باپاتلا، آندھرا پردیش، India[3] |
رہائش | حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
دیگر نام | پاور اسٹار پوّن کلیان (پی ایس پی کے)، جناسیننی |
جماعت | جنا سینا جماعت |
زوجہ |
|
تعداد اولاد | |
بہن/بھائی | |
خاندان | چرن جیوی خاندان دیکھیے |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، پروڈیوسر، مصنف، ہدایت کار، سیاست دان، منظر نویس |
مادری زبان | تیلگو ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ![]() |
دور فعالیت | 1996ء تا حال |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
آپ گوکولملو سیتا، سسواگتم، تھموڈو، بدری، کوشی، جلسہ اور گبر سنگھ جیسی مشہور فلموں میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان فلموں کے لیے پوّن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو جیتا۔[6] آپ نے فلم اترینٹکی ڈیردی میں کام کیا۔ یہ فلم سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔[7] آپ کو فوربس کی طرف سے بھارت کی سو بہترین شخصیات کی فہرست میں 2013ء میں 26ویں اور 2017ء میں 69ویں درجہ پر شمار کیا گیا۔[8][9] 2014ء کے مطابق، آپ ₹185 million (امریکی $2.6 ملین) کی مالیت کے مالک تھے۔[10] آپ انجنا پروڈکشن اور پون کلیان کریٹو ورکس کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کرتے ہیں۔[11]
مارچ 2014ء میں، پوّن کلیان سیاست میں شامل ہو گئے اور انھوں نے اپنی جماعت جنا سینا جماعت قائم کی۔[12][13][14] اُس دوران میں پوّن کلیان گوگل سرچ پر سب سے زیادہ متلاشی بھارتی سیاسی شخصیت تھے۔[15] آپ مقبول سوفٹ ڈرنک پیپسی کی حمایت کرنے والے پہلے جنوبی ہند کے اداکار بھی تھے۔[حوالہ درکار]