پَن توڑ پُشتہ بَلیوں کے سہارے سمندر یا جھیل وغیرہ کے درمیان میں دور تک لوہے اور لکڑی کا بنا ہوا عرشہ جو تفریح یا بحری جہازوں سے سامان اُتارنے اور لادنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انگلستان میں اس پشتے کو اکثر نمائش لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پن توڑ پشتہ سمندر کی تیز لہروں کو اور پانی کی موجوں کو آسانی سے قبول کر لیتا ہے، جب کہ ٹھوس بنیاد والا اور قریب قریب ستونوں والا پشتہ موجوں اور لہروں کے آسانی سے گزرنے کے لیے رکاوٹ بنتا ہے جس سے اس کے کمزور ہونے اور ٹوٹنے کا امکان ہوتا ہے۔ پن توڑ پشتہ، چھوٹی چھوٹی اور ہلکی لکڑیوں سے اور تقریباً 1600 میٹر تک لمبا یا اس سے طویل بنایا جاتا ہے۔

Thumb
نیوزی لینڈ کے ایک سمندر پر تعمیر شدہ چھوٹا پشتہ
Thumb
انگلستان کا پن توڑ پشتہ جو دنیا کا سب سے بڑا تفریحی پشتی ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 134 میل (2158 میٹر) ہے۔

پن توڑ پشتہ کی اقسام

پن پوڑ پشتہ مختلف ملکوں میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پہلے عموماً سمندری جہازوں سے سامان اتارنے یا لادنے کے لیے اور جہاز تک مسافروں کے آنے جانے لیے استعمال ہوتا تھا، آج بھی اس کا زیادہ تر استعمال اسی مقصد کے لیے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی تفریحی مقامات میں اسے سمندر میں چہل قدمی اور تفریح کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.