ویکیپیڈیا:حقوق تصنیف و اشاعت
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکیپیڈیا کے مواد کے حقوق (برن کنونشن کے تحت، خودبخود) ویکیپیڈیا کے مدیران اور شراکت کنندگان کی جانب سے محفوظ ہوتے ہیں اور رسمی طور پر ایک یا متعدد آزاد اجازت ناموں کے تحت عوام کو دستیاب ہوتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا بیشتر متن اور اکثر تصاویر کرئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت 3.0 ناقابلِ انتقال اجازت نامہ (CC BY-SA) اور گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ (GFDL) کے تحت اجازت شدہ ہوتے ہیں۔ بعض متون صرف کرئیٹیو کامنز انتساب + یکساں شراکت (CC BY-SA) اور کرئیٹیو کامنز انتساب + یکساں شراکت (CC BY-SA) سے مطابقت کے حامل اجازت نامے کے تحت درآمد کیے گئے ہیں اور گنو آزاد مسوداتی اجازت نامے کے تحت استعمال میں نہیں لائے جاسکتے؛ ایسے متون کی نشان دہی صفحات کے فوٹر سے، صفحات کے تاریخچہ سے یا جس صفحے پر وہ متن استعمال کیا گیا ہو اُس کے تبادلۂ خیال صفحے سے ہوسکتی ہے۔ ہر تصویر کا ایک وضاحتی صفحہ ہوتا ہے جس میں اُس کے اجازت نامے کی نشان دہی کی گئی ہوتی ہے یا اگر وہ غیر آزاد ہو تو اُس کے استعمال کی اہمیت بیان کی جاتی ہے۔
اس صفحہ میں ویکیپیڈیا کی قانونی حکمت عملی بیان کی گئی ہے۔ |
اہم وضاحت: ویکیپیڈیا پر موجود مضامین کے متون اور تصاویر کے حقوق ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے پاس نہیں ہیں۔ اس لیے مضامین یا تصاویر کو نقل کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ہمارے رابطہ پتوں پر ای میل کرنا لاحاصل ہوگا، خواہ آپ کے ادارے یا اسکول یا تنظیم میں یہ اصول لاگو ہو کہ آپ مواد نقل کرنے سے پہلے ویب سائٹ چلانے والوں سے اس کی اجازت لیں۔
ویکیپیڈیا کا واحد مواد جس کے لیے آپ کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے لازمی رابطہ کرنا چاہیے، وہ ویکیپیڈیا/ویکیمیڈیا کے ٹریڈ مارک شدہ لوگو (logos) ہیں، جو اجازت کے بغیر آزادانہ استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
انفرادی مضامین کے مصنّفین کی جانب سے ویکیپیڈیا پر تحریر شدہ متن کا چربہ اور ان میں ترمیم کرنے کی اجازت پہلے ہی کہیں بھی بسنے والے کسی بھی فرد کو حاصل ہے، اگر وہ چربہ یا ترمیم اجازت نامے کی شرائط کے مطابق ہو (مخصوص شرائط کے لیے ذیل میں اور ویکیپیڈیا:نقول ملاحظہ کریں)۔ تصاویر کے دوبارہ استعمال یا ان میں تبدیلی کی منظوری یا نامنظوری ہوسکتی ہے؛ کسی بھی تصویر کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لیے اس کی شرائط ضرور دیکھی جانی چاہئیں۔ واحد استثنا اُن حالات میں ہوگا جہاں مدیران نے ویکیپیڈیا قواعد و ضوابط کو پامال کرتے ہوئے بلا اجازت کاپی رائٹ مواد اپلوڈ کیا ہو یا کاپی رائٹ اجازت نامے کی ایسی شرائط ہوں جو بقیہ ویکیپیڈیا مواد پر اطلاق شدہ شرائط سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ جہاں ویکیپیڈیا پر ایسا مواد موجود ہو (جس کی اب تک نشان دہی نہ ہوئی ہو اور حذف نہ کیا گیا ہو) تو اس کی نقل کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس کے استعمال کی اجازت کے لیے، مذکورہ متن یا تصویر کے حقوق کے مالک ہی سے رابطہ کیا جانا چاہیے؛ جو عموماً اصل مصنف ہی ہوتا ہے، البتہ بعض اوقات وہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔
اگر آپ ویکیپیڈیا کا مواد استعمال میں لانے کے خواہش مند ہیں، تو پہلے ذیل میں موجود "استعمال کنندہ کے حقوق اور ذمہ داریاں" کے عنوان سے قطعہ کا مطالعہ کر لیں۔ بعد ازاں، آپ کو کرئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت 3.0 ناقابلِ انتقال اجازت نامہ اور گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے۔
ویکیپیڈیا جو اجازت نامے استعمال کرتی ہے، اُن کے تحت ہمارے مواد تک آزاد رسائی انھی معنوں میں دی جاتی ہے جیسے آزاد سوفٹ ویئر کو آزادانہ لائسنس کیا جاتا ہے۔ویکیپیڈیا کا مواد نقل کیا جاسکتا ہے، اُس میں ترمیم کی جاسکتی ہے اور اُسے دوبارہ تقسیم کیا جاسکتا ہے مگر صرف اور صرف اُسی صورت میں جب نقل شدہ نسخہ بھی یکساں شرائط پر دوسروں کو مہیا کیا جائے اور استعمال کیے جانے والے ویکیپیڈیا مضمون کے مصنّفین کا حوالہ دیا جائے (عموماً مانا جاتا ہے کہ مضمون کا ربط مہیا کردینا انتساب کی ضروریات پوری کردیتا ہے؛ مزید تفصیل کے لیے ذیل میں دیکھیں)۔ لہٰذا نقل شدہ ویکیپیڈیا مواد مناسب اجازت نامے کے تحت آزاد رہے گا اور کوئی بھی اسے استعمال کرسکتا ہے، البتہ بعض پابندیاں لاگو ہوں گی، جن میں سے زیادہ تر کا مقصد آزادی یقینی بنانا ہے۔ معروف کاپی رائٹ لائسنسوں کے تناظر میں، اس اصول کو کاپی لیفٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حاصلِ گفتگو یہ ہے کہ
ویکیپیڈیا مواد کو کرئیٹیو کامنز انتساب-یکساں شراکت 3.0 ناقابلِ انتقال اجازت نامہ اور، بصورتِ دیگر وضاحت نہ کی گئی ہو تو، گنو آزاد مسوادتی اجازت نامے کے تحت نقل، تقسیم اور/یا ترمیم کرنے کی اجازت حاصل ہے۔
ویکیپیڈیا مواد کے مصنّفین اور صارفین کے درمیان میں واحد قانونی بندھن CC BY-SA اور GFDL اجازت ناموں کا انگریزی متن ہے۔