![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/43/VestalisMaxima.jpg/640px-VestalisMaxima.jpg&w=640&q=50)
ویسٹل ورجن
From Wikipedia, the free encyclopedia
قدیم روم میں Vestals یا Vestal کنواریاں ( (لاطینی: Vestālēs) , واحد Vestālis[wɛsˈtaːlɪs] ) چولہے کی دیوی ویسٹا کی مجاورہ ہوا کرتی تھیں۔ ۔ کالج آف دی ویسٹلز کو روم کے تسلسل اور سلامتی کے لیے ضروری سمجھا جاتا تھا۔ یہ کنواری لڑکیاں مقدس آگ کو جلائے رکھنے کے کام پر تعینات ہوتی تھیں تاکہ یہ آگ بجھنے نہ پائے۔ ویسٹلز کو شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کی معمول کی سماجی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا تھا اور 30 سالہ عفت کاعہد ان سے لیا جاتا تھا تاکہ اپنے آپ کو مطالعہ اور ریاستی رسومات کی درست پابندی کے لیے وقف کرسکیں جو مرد پادریوں کے کالجوں میں ممنوع تھیں۔ [1]
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/43/VestalisMaxima.jpg/640px-VestalisMaxima.jpg)