وزیر دفاع (بھارت)
بھارت کے وزیر دفاع / From Wikipedia, the free encyclopedia
وزیر دفاع حکومت ہند کی وزارت دفاع کا سربراہ ہوتا ہے اور عموماً دفاعی وزرائے مملکت اور نائب وزیر دفاع بھارت کے وزیر دفاع کے معاون ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ادارہ برائے دفاعی مطالعات و تجزیات کا سربراہ، دفاعی انسٹیٹیوٹ برائے جدید ٹیکنالوجی اور نیشنل ڈفینس یونیورسٹی کا چانسلر بھی ہوتا ہے۔
اجمالی معلومات وزیر دفاع, تقرر کُننِدہ ...
وزیر دفاع | |
---|---|
![]() | |
موجودہ نرملا سیتارمن | |
تقرر کُننِدہ | صدر بھارت، وزیر اعظم بھارت کے مشورے پر |
تاسیس کنندہ | بالدیو سنگھ |
تشکیل | 2 ستمبر 1946 |
بند کریں
آزاد بھارت کے پہلے وزیر دفاع بالدیو سنگھ تھے جنھوں نے 1947ء سے 1952ء تک جواہر لعل نہرو کی کابینہ میں قلمدان وزارت سنبھالا۔ موجودہ وزیر دفاع نرملا سیتارمن دوسری خاتون وزیر دفاع ہیں۔ ان سے پہلے اندرا گاندھی اس حساس منصب پر فائز پہلی خاتون تھیں۔