سابق ویب کی بنیاد پر ، مفت مواد انسائیکلوپیڈیا From Wikipedia, the free encyclopedia
نیو پیڈیا (انگریزی: Nupedia) ورلڈ وائڈ ویب پر مبنی ایک دائرۃ المعارف ویب گاہ تھی جو انگریزی زبان میں مضامین شائع ہوتے تھے اور ان مضامین کے لکحھنے والے رضا کار ہوا کرتے تھے۔ یہاں لکھے گئے مضمامین کو ماہرین کی دیکھ ریکھ میں شائع کیا جاتا تھا۔ اس کے مضامین آزاد مواد کے تحت لائسنس یافتہ ہوتے تھے۔ جیمی ویلز اس کے بانی تھے۔ نیوپیڈیا کو بومس کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کے ایڈیٹر ان چیف لاری سانگیر تھے۔ اس کا آغاز اکتوبر 1999ء میں ہوا [1][2] اور ستمبر 2003ء میں اس کو بند کر دیا گیا۔ نیوپیڈیا کو ویکیپیڈیا کے سلف کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ نیوپیڈیا میں کسی بھی مضمون کو شائع ہونے سے قبل تصدیق کے سات مراحل سے گذرنا پڑتا تھا۔ نیوپیڈیا کو ایک کمیٹی ڈیزائن کرتی تھی اور ماہرین اس کے قوانین وضع کرتے تھے۔ پہلے سال محض 21 مضامین کو ہی حق اشاعت نصیب ہوا جبکہ ویکیپیڈیا پر پہلے ماہ ہی 200 مضامین شائع ہو چکے تھے اور ایک سال پورا ہوتے ہوتے مضامین کی تعداد 18،000 ہو چکی تھی۔ [3]
سائٹ کی قسم | انٹرنیٹ دائرۃ المعارف |
---|---|
دستیاب | English, German, Spanish, French, Italian |
مالک | Bomis |
بانی | جیمی ویلز، لیری سینگر |
ویب سائٹ | www.nupedia.com بذریعہ وے بیک مشین (آرکائیو شدہ 2003-02-15) www.nupedia.com بذریعہ وے بیک مشین (آرکائیو شدہ 7 اپریل 2000) |
آغاز | 9 مارچ 2000 |
موجودہ حیثیت | Defunct since 26 ستمبر 2003; succeeded by ویکیپیڈیا |
ویکیپیڈیا کے برعکس نیوپیڈیا ایک ویکی نہیں تھا: بلکہ ایک وسیع پییر ریویو عمل تھا جسے ایک رسمی ویکیپیڈیا کے مقابلے میں معیاری مضامین شائع کرنے کے لیے ذیزائن کیا گیا تھا۔ نیوپیڈیا کو مضامین توسیع کرنے اور نئے مضامین لکھنے کے لیے پی ایچ ڈی اسکالر رضاکاروں کی ضرورت تھی۔ [4] بند ہونے سے قبل نیو پیڈیا نے 25 مضامین منظور کیے تھے [5] جن کی نظر ثانی مکمل ہو چکی تھی اور 150 مضامین ایسے تھے جن کی نظر ثانی کی جارہی تھی۔ [6] جیمی ویلز کو ویکیپیڈیا پر مضمون کی اشاعت کاآسان طریقہ کار پسند آیا جبکہ لیری سانگیر نیوپیڈیا کے پییر ریویو کے گرویدہ تھے۔ [3] آخر الذکر نے بعد میں سٹیزینڈیم (2006ء) کی ویکیپیڈیا کے متبادل کے طور پر بنیاد ڈالی۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.