![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/c/c9/Nobel_medal_dsc06171.jpg/640px-Nobel_medal_dsc06171.jpg&w=640&q=50)
نوبل انعام یافتہ مسلمان شخصیات کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
2023ء تک سولہ مسلمانوں کو نوبل انعام دیا گیا۔ سولہ میں سے نو کو امن کا نوبل انعام، چار کو سائنس اور تین کو ادب کے لیے نوبل انعام سے نوازہ گیا ہے۔ مصر کے سابق صدر انور سادات نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے مسلمان تھے جنھیں 1978ء میں نوبل انعام دیا گیا۔ 1979ء میں فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے عبدالسلام کا تعلق پاکستان سے تھا۔ عزیز سنجر دوسرے ترک نوبل انعام یافتہ ہیں اور انھیں 2015ء میں مالیکیولر بائیولوجی کے شعبے میں کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ [1]
![]() | پیش نظر فہرست منتخب بنائے جانے کے لیے امیدوار ہے۔ منتخب فہرستیں ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں چنانچہ نامزد کردہ فہرست کا ہر لحاظ سے منتخب فہرست کے معیار پر پورا اُترنا ضروری ہے۔ براہ کرم اس فہرست پر اپنی رائے پیش کریں۔ |
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/c/c9/Nobel_medal_dsc06171.jpg/640px-Nobel_medal_dsc06171.jpg)
نوبل انعام ثقافتی اور سائنسی کوششوں اور ترقی کے متعدد شعبوں میں اسکینڈینیوین ممالک کی کمیٹیوں کی طرف سے دیے جانے والے سالانہ بین الاقوامی انعامات کا ایک سلسلہ ہے، جو 1895ء میں سویڈش کیمیا دان الفریڈ نوبل کے کہنے پر قائم کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ انعام 800 سے زیادہ افراد کو دیا گیا۔
فزکس، کیمسٹری، فزیالوجی، میڈیسن، ادب اور امن میں نوبل انعامات سب سے پہلے 1901ء میں دیے گئے تھے اور پھر 1969ء کے بعد سے معاشیات کے شعبے کو شامل کیا گیا۔ امن انعام ناروے کے شہر اوسلو میں دیا جاتا ہے جبکہ دیگر شعبوں سے متعلق اعزاز کی تقریب سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں ہوتی ہے۔ نوبل انعام ادب، طب، طبیعیات، کیمسٹری، امن اور معاشیات کے شعبوں میں سب سے معتبر انعام سمجھا جاتا ہے۔ مسلمان دنیا کی آبادی کا 23 فیصد سے زیادہ ہیں اور 1901ء سے 2015ء کے درمیان 12 مسلمانوں کو نوبل انعام سے نوازا گیا، جو تمام نوبل انعامات کا تقریباً 1.4 فیصد ہے۔[2]