نم گیری
From Wikipedia, the free encyclopedia
نم گیری (Hygroscopy) سے مراد کچھ اشیاء کی ماحول سے نمی جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایسی چیزوں میں پانی جذب ہو کر اُن کا حصہ بن جاتا ہے۔ گرم کرنے پر نم گیر اشیاء جذب شدہ پانی خارج کر دیتی ہیں۔
کسی ٹھنڈی چیز پر اوس یا شبنم کا ظاہر ہونا نمی گیری میں شامل نہیں ہوتا جیسے شیشے کے گلاس میں ٹھنڈا پانی ڈالنے سے گلاس کے باہر پانی کے قطروں کا بننا دراصل ہوا میں موجود آبی بخارات کا پانی میں تبدیل ہونا (condensation) ہوتا ہے نہ کہ نم گیری۔ اسی طرح capillary action کے تحت پانی چوس لینا نم گیری میں شامل نہیں ہوتا۔
- غیر آبیدہ حالت میں کوبالٹ کلورائیڈ کا رنگ آسمانی نیلا ہوتا ہے۔
- پانی جذب کر کے کوبالٹ کلورائیڈ کا رنگ ارغوانی ہو جاتا ہے۔