From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخ نجم الدین احمدالکبریٰ سلسلہ کبرویہ کے بانی ایک صوفی بزرگ اور افسانوی شخصیت کے حامل ہیں
شیخ | |
---|---|
نجم الدین کبری | |
(عربی میں: أحمد بن عمر بن محمّد الخوافي الخيوقي الخوارزمي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1145ء [1][2][3][4] خیوا |
وفات | 2 جولائی 1221ء (75–76 سال) کہنہ گرگانج |
مدفن | کہنہ گرگانج |
عملی زندگی | |
نمایاں شاگرد | بہاء الدین پیدا ہوئے۔ ، سیف الدین باخرزی ، سعد الدین حموی |
پیشہ | عالم ، محدث ، فلسفی |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [5]، فارسی |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
درستی - ترمیم |
پورا نام احمد بن عمر بن محمّد الخوافی الخيوقی الخوارزمی ہے۔ آپ کو عبد اللہ الحموی بھی کہتے ہیں۔
ان کی کنیت ابوالجناب تھی شیخ ولی تراش سے مشہور تھے اور لقب نجم الدین الکبری اور طامۃ الکبری اورنجم الكبراءتھی لقب کبریٰ اس وجہ سے کہ آپ علمی مناظرہ میں ہمیشہ غالب آجاتے تھے۔ وہ عماریاسربدلیسی کے شاگرد تھے
آپ کاملین وقت اور اکابر اولیاء میں سے تھے اور وقت کے علما و اولیاء آپ کو اپنا سردار مانتے تھے۔ آپ تمام علوم مروجہ و علوم دین میں ظاہری و باطنی طور جامع تھے۔ آپ اکثر فنائے احدیت میں مستغرق رہتے تھے زبان مبارک سے جو دعا نکلتی دربار الٰہی میں اجابت ہو جاتی تھی۔ آپ نے کئی اولیاء واصحاب تکمیل سے تربیت اور خلافت حاصل کی۔ خاص طور پر شیخ عمارِ یاسر، شیخ اسماعیل قصریٰ اور شیخ روز بیہان بقلی سے آپ نے فیض حاصل کیا۔
آپ خوارزم کے قریب خیوق میں رہتے تھے آپ سلسلہ کبرویہیا ذہبیہ کے بانی تھے ان کے شیخ کا نام شیخ روز بہان الوزان المصری ہے
چنگیز خان نے 8لاکھ فوج کے ساتھ خوارزم پر حملہ کیا۔ شیخ نجم الدین احمدالکبریٰ کے کمالات اور مرتبہ دیکھ کر چنگیز خان کے بیٹے، جو جی خان اور حقتائے خان نے آپ کو کہلا بھیجا کہ آپ خوارزم سے چلے جائیں تاکہ آپ کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ شیخ نے جواب بھجوایا کہ شہادت مقصود ِمومن ہوتی ہے ،میں اب تک ان لوگوں کو رشد و ہدایت کرتا رہا اب مشکل وقت میں بھی ان کی پیشوائی کرنا میرافرض ہے۔ اس کے بعد اپنے خلفاء کو جمع کیا اور فرمایا ترجمہ: اللہ کے حکم سے اٹھو اور کافروں کا مقابلہ کرو۔ پھر خود باہر نکلے اور ہاتھ میں نیزہ لے کر چنگیزوں پر حملہ کر دیا۔ آپ جہاد میں دلیری اور جوان مردی سے لڑتے رہے یہاں تک کہ ایک جسیم فوجی آپ کو شہید کرنے آیا۔ آپ نے اس کے سر کے بال اپنی مٹھی میں لیے اور مقابلہ کرتے ہوئے خوارزم شہر میں شہید ہوئے۔
آپ کی تاریخ وفات 10 جمادی الاول 618ھ بمطابق 2 جولائی 1221ء آپ تاتاری یلغار میں مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.