Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
نثار احمد فاروقی : (جون 1934 - 2004) ایک مشہور سکالر اور صوفی علوم کے ماہر تھے۔ ان کی 50 ادبی تخلیقات اور 700 مضامین ہیں۔[1]
پروفیسر نثار احمد فاروقی | |
---|---|
پروفیسر نثار احمد فاروقی (1934-2004) | |
پیدائش | 29 جون 1934 امروہہ، اترپردیش، بھارت |
وفات | 28 نومبر 2004 نئی دہلی |
پیشہ | ماضی پروفیسر، صدر شعبہ عربی، جامعہ دہلی |
نمایاں کام | ابتدائی مسلم تاریخ سازی، The Qur’an, The Hadith & The Sirah As The Sources of Islamic History New York 1997] میر کی آپ بیتی 1957، قوام العقائد 1994 اور کئی دیگر علمی تخلیقات |
شریک حیات | رضیہ فاروقی |
فاروقی اتر پردیش کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے۔ والد تسلیم احمد اور والدہ میمونہ خاتون تھیں، ان کی اولاد میں سے بڑے تھے۔[1] ان کے خاندان کا شجرہ 41 ویں پشت سے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق سے جا ملتا تھا۔ اسی طرح 22 ویں پشت سے حضرت بابا فرید گنج شکر سے بھی جا ملتا ہے۔.[2]
فاروقی اپنے نانا اور مامو سے عربی، فارسی، اردو اور اسلامی تعلیمات گھر پر ہی سیکھے۔ وہ پھر حیدرآباد (دکن) گئے، پھر علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی۔ چند مہینے جامعہ علی گڑھ میں اردو کی تعلیم بھی کی۔ پھر عربی میں یم اے کیا۔ پی۔ ایچ۔ ڈی۔ ابتدائی مسلم تاریخ سازی پر جامعہ دہلی سے کیا۔ جامعہ دہلی میں جدیدی عربی کی تدریس کے لیے فائز کیے گئے۔ پھر عربی شعبہ کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ 2002 میں موظف ہوئے۔ ان کو فارسی اور عربی زبان کی خدمات کے لیے کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ فاروقی صاحب پنجابی، انگریزی، ہندی، اردو زبانوں میں بھی ماہر مانے جاتے ہیں۔
1983 میں جناب زیل سنگھ صدر ہند کے ہاتھوں سند سے بھی نوازا گیا۔
آپ کی زوجہ رضیہ فاروقی ہیں۔ ان کی چار اولاد، دو فرزند نجم الھادی اور نذرالھادی اور دو دختر شمیسہ اور بسیمہ۔ فاروقی صاحب کا انتقال 28 نومبر 2004 کو ہوا۔ آخری ایام میں مریض رہے۔ ان کی تدفین امروہہ میں ہوئی۔ ان کی زوجہ 6 جون 2008 دہرہ دون میں انتقال کر گئیں۔
فاروقی صاحب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تعاون اور اشتراک سے امروہہ میں، خطاطی پروگرام کے دو مراکز برائے مرد و خواتین الگ الگ قائم کیے اور ساتھ ساتھ ایک کمپیوٹر سینٹر بھی قائم کر اردو روایات کو بحال رکھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.