موہرا مرادو
From Wikipedia, the free encyclopedia
موہرا مرادو ٹیکسلا، پاکستان کے نزدیک واقع ایک قدیم بدھ اسٹوپا اور خانقاہ کا کھنڈر ہے۔[1] یہ علاقہ نہایت خوبصورت اور پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں رہنے والے بدھ راہب ایک طرف تو تنہائی میں عبادت کر سکتے تھے تو دوسری طرف ڈیڑھ کیلومیٹر پر واقع سرسکھ کے شہر بھیک مانگنے جا سکتے تھے۔ یہ شہر دوسری صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس طرح سے کشن سلطنت سے تعلق رکھتا ہے۔
اجمالی معلومات مقام, متناسقات ...
ٹیکسلا میں موہرا مرادو خانقاہ کا بڑا اسٹوپا | |
مقام | ٹیکسلا, پاکستان |
---|---|
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔33.760821°N 72.860635°E / 33.760821; 72.860635 |
قسم | اسٹوپا اور خانقاہ |
اہم معلومات | |
ماہرین آثار قدیمہ | سر جان مارشل |
رسمی نام | Taxila |
معیار | iii, iv |
نامزد | 1980 |
حوالہ نمبر | 139 |
بند کریں
یہ کھنڈر تین حصوں بڑے استوپہ، نذر کے استوپہ اور درسگاہ پر مشتمل ہیں اور 1980ء سے یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں ٹیکسلا کے تحت شامل ہیں۔