موراثہ (genome)؛ علم الحیاتیات میں کسی جاندار کے خلیہ میں موجود کل وراثتی (hereditary) معلومات (یعنی والدین کے خواص جو اولاد کو منتقل ہوتے ہیں) کو کہا جاتا ہے، یہ معلومات DNA میں پنہاں یا رموزشدہ (encoded) ہوتی ہیں، کچھ وائرسوں میں وراثتی معلومات کی یہ رموزشدگی RNA میں بھی ہوتی ہے۔
مـوراثـہ میں ڈی این اے کے رمزی (coding) اور غیررمزی (non-coding) دونوں حصے شامل ہوتے ہیں۔

  • انگریزی میں لفظ جنوم، 1920 میں جامعہ ہمبرگ، جرمنی میں علم النباتیات کے ایک معلم الجامعہ Hans Winkler نے ڈھالا۔ یہ مرکب لفظ ہے جو gene سے gen اور chromosome سے ome لے کر بناہے، یعنی کروموسومز میں موجود تمام تر جینز
  • بالفاظ دیگر ایک خلیہ میں موجود تمام تر جینز یا DNA۔
  • اردو میں لفظ مـوراثـہ کی ماخوذیت یوں ہے کہ وراثہ کہتے ہیں gene کو اور اس لفظ وراثہ کی ابتدا میں عربی ترکیب کے مطابق م کے اضافے کا مفہوم ہے تمام یا کل
  • بالفاظ دیگر ایک خلیہ میں موجود تمام تر جینز یا DNA۔

مزید دیکھیے

  • موراثیات (genomics)
  • موراثی ترمیم (genome editing)
  • موراثی تضخیم (genomic amplification)
  • انسانی موراثہ (human genome)

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.