![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/20/Darul_Uloom_Deoband.jpg/640px-Darul_Uloom_Deoband.jpg&w=640&q=50)
محفوظ الرحمن نامی
مصنف مفتاح القرآن اور پارلیمنٹری سیکریٹری برائے وزارت تعلیم، حکومت اترپردیش بھارت / From Wikipedia, the free encyclopedia
مولانا محفوظ الرحمن نامی مصنف مفتاح القرآن صوبہ اتر پردیش کے ضلع بلیا کی تحصیل رسٹرا میں 03جون،1911ءء مطابق 4 جمادی الثانی1329ھ کو ایک معزز علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام شاہ نور محمد تھا اور آپ کے والد محمد عبد الحق مہاجر مکیؒ کے خلیفہ تھے۔ آپ مشرقی یوپی کے عظیم دینی و تربیتی ادارہ جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ اور عصری تعلیم کے مرکز آزاد انٹرکالج بہرائچ کے بانی اور حکومت اتر پردیش کی وزارت تعلیم میں پارلیمنٹری سکریٹری رہے۔