مجولی
From Wikipedia, the free encyclopedia
مجولی آسام، بھارت میں دریائے برہم پتر میں واقع ایک دریائی جزیرہ ہے۔ 2016ء میں اسے ضلع بنا دیا گیا اور اس طرح مجولی دنیا کا پہلا ایسا جزیرہ بنا جسے ضلع ہونے کا شرف حاصل ہے۔[1] 20ویں صدی کے آغاز میں اس کا کل رقبہ 880 مربع کلومٹر تھا مگر [2] مگر پانی کے بہاو کی وجہ سے اس کا کچھ حصہ ندی میں سما گیا اور 2014ء میں اس کا کل رقبہ 352 کلومربع میٹر (136 مربع میل) مربع کلومیٹر رہ گیا۔[3] جیسے جیسے ندی کا پانی زیادہ ہوتا گیا مجولی کا علاقہ کم ہوتا گیا۔[4] گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مجولی کو دنیا کا سب سے بڑا دریائی جزیرہ مانا گیا ہے۔ مجولی دریائے برہم پتر اور اس کی ذیلی ندی دریائے انا برانچ اور دریائےسوبان سیری کے درمیان میں واقع ہے۔ جورہاٹ شہر سے ناو کے ذریعے مجولی تک پہنچا جا سکتا ہے۔یہ گوہاٹی سے 300–400 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
اجمالی معلومات مجولی, مقام ...
مجولی | |
---|---|
مقام | |
متناسقات | 26°57′00″N 94°10′00″E |
رقبہ (كم²) | |
حکومت | |
ملک | بھارت |
کل آبادی | |
درستی - ترمیم |
بند کریں