مجسمہ اتحاد
From Wikipedia, the free encyclopedia
مجسمہ اتحاد (انگریزی: Statue of Unity) بھارت کے سیاست دان ولبھ بھائی پٹیل1875–1950) کے مجسمہ کو کہا جاتا ہے جسے گجرات کے نرمدا ضلع میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے طویل مجسمہ ہے جس کی انچائی 182 میٹر (597فٹ) ہے۔ یہ امریکا کے مجسمہ آزادی سے دگنا بڑا ہے۔ سردار پٹیل تحریک آزادی ہند کے ایک اہم رہنما ہیں اور بھارت کے پہلے نائب وزیر اعظم بھی۔انھوں نے بھارت کی نوابی ریاست کو متحد کر کے سب کو بھارت کی سیاسی حد میں شامل کر دیا اور اب وہ ساری ریاستیں بھارت کا حصہ ہیں۔ یہ ان کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ ان کا مجسمہ ندی کے ایک جزیرہ پر ہے جس کا رخ نرمدا باندھ کی جانب ہے۔ اسے سردار سروور باندہ کہا جاتا ہے اور یہ وڈودرا سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ مجسمہ اور اور اس کے آس پاس کی جگہ 2 ہیکٹر (4،9 ایکر) پر محیط ہے اور اس کے چاروں طرف 12 مربع کلومیٹر مصنوعی ندی جھیل ہے۔ اس مجسمہ کی تعمیر لارسین اینڈ ٹربو نے کی ہے جسے ₹2,989 کڑوڑ کا ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ ریکھ کانٹریکٹ ملا تھا۔ اس کی تعمیر کا آغاز 31 اکتوبر 2014ء کو ہوا اور 2018ء کے وسط اکتوبر میں مکمل ہوا۔ اسے رام وی سوتر نے ڈیزائن کیا ہے۔ زائرین اس کا ٹکٹ سردار ولبھ بھائی راشٹریہ ایکتا ٹرسٹ کی ویب گاہ سے آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔
مجسمہ اتحاد | |
متناسقات | 21.8380°N 73.7191°E / 21.8380; 73.7191 |
---|---|
مقام | ضلع نرمدا، گجرات، بھارت |
نمونہ ساز | رام وی ستر |
قسم | مجسمہ |
مواد | Steel framing, reinforced concrete, کانسی cladding[1] |
اونچائی |
|
تاریخ آغاز | 31 اکتوبر 2013ء (2013ء-10-31) |
تاریخ افتتاح | 31 اکتوبر 2018؛ 5 سال قبل (2018-10-31) |
انتساب | بھارت |
ویب سائٹ | statueofunity |