From Wikipedia, the free encyclopedia
مالدیپ کی انتظامی تقسیم (انگریزی:Administrative divisions of the Maldives) سے مراد حکومت کی مختلف اکائیاں ہیں جو مالدیپ میں مقامی حکومت کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ 2010ء کے ڈی سنٹرلائزیشن ایکٹ کے مطابق، انتظامی تقسیم کو جزیرہ مرجانی، جزائر اور شہروں پر مشتمل ہوگی، جس کاانتظام ان کی اپنی لوکل کونسل خود حکمرانی کے بنیادی اصولوں کے تحت چلائے گی۔ جغرفیائی اعتبار سے مالدیپ بہت سے قدرتی جزیرہ مرجانی، کچھ جزائر اور الگ تھلگ چٹانوں پر مشتمل ہے جو شمال سے جنوب میں ایک ڈیزائن کی شکل میں موجود ہیں۔ انتظامی طور پر مالدیپ میں 189 جزائر، 18 مرجانی جزائر اور 4 شہر ہیں۔
مامون عبد القيوم کے دور صدارت میں مالدیپ کو 20 انتظامی جزائر مرجانی میں تقسیم کیا گیا تھا جس کو دار الحکومت مالے میں موجود مرکزی حکومت کے زیر انتظام تھا۔
2008ء میں، نشید حکومت کی وکندریقرت/ڈی سنٹرلائزیشن کی کوشش میں، مالدیپ کو 7 صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اس نظام کے مطابق، حکومت کی طرف سے ملک کو وکندریقرت بنانے کے لیے پیش کیا گیا بل اپوزیشن کی اکثریتی پارلیمنٹ کی حمایت سے منظور کیا گیا، بل میں ان کی ترامیم بھی شامل ہیں۔ حتمی بل 2010 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا تھا اور صدر کی طرف سے اس کی توثیق کی گئی تھی جس میں ملک کی وکندریقرت کو 21 حلقوں کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ سات صوبے(مرجانی جزائر گروپ کے ساتھ) درج ذیل تھے:
نمبر | نام | صوبائی دار الحکومت | مرجانی جزائر/اٹول کا گروپ |
---|---|---|---|
1 | بالائی شمالی صوبہ | کلہودفوشی | ہا الف، ہا ڈھالو اور شاویاں |
2 | شمالی صوبہ | فیلیوارو | با، لہاویانیاور نونُو |
3 | شمالی وسطی صوبہ | تھلسدھو | الف الف، الف دھال، کافو ،واوو اور مالے شہر |
4 | وسطی صوبہ | کداہووادھو | ڈھالو، فافو اور میمو |
5 | بالائی جنوبی صوبہ | گان | تھا اور لامو |
6 | جنوب وسطی صوبہ | تھینادھو | گافو الف، گافو دھالو |
7 | جنوبی صوبہ | ہتھادھو | گنویانی اور ادو شہر |
یہ ساتوں صوبے اتھورو بودوتھیلادھونماتھی کی تاریخی تقسیم سے قریب تر ہیں۔ ڈھیکونو بودوتھیلادھونماتھی، اتھورو میدھو-راجے، میدھو-راجے، ڈھیکونو میدھو-راجے، ہوادھو (سوادیو، سوویڈو یا سوادیوا) اور اڈومولہ۔[1][2][3][4]
15 اکتوبر 2010ء کو حکومت نے ڈی سینٹرلائزیشن ایکٹ کے تحت قائم کردہ انتظامی حلقوں کی حتمی فہرست جاری کی۔ اس میں 189 انتظامی حلقے درج تھے۔ ان حلقوں میں سے:
لہذا، انتظامی ڈویژنوں کی حتمی تنظیم حسب ذیل ہے:
اگرچہ پہلے کی صوبائی وکندریقرت/ڈی سنٹرلائزیشن کو پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا تھا، صدر نشید نے "قومی انتظامیہ" کے ذریعے اس تصور کو بحال کیا۔ مالدیپ کی قومی انتظامیہ پہلے کے صوبوں کی طرح کی انتظامی تقسیم میں تھی اور پچھلے صوبے کے دفاتر کو اس قومی انتظامیہ کے دفتر کے طور پر بحال کر دیا گیا تھا، جس کے مطابق اٹول کونسلوں نے اطلاع دی تھی۔ قومی انتظامیہ نے علاقائی معاملات سے نمٹنے کی سہولت کے لیے مالے میں مرکزی حکومت کی توسیع کے طور پر کام کیا۔ قومی انتظامیہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی تھی۔7 قومی انتظامیہ درج ذیل تھیں:
ہر انتظامیہ کا سربراہ وزیر مملکت تھا جس کو صدر نامزد کرتا تھا۔
24 اپریل 2012ء کو صدروحیدکی حکومت نے تمام 7 قومی انتظامیہ کے دفاتر کو تحلیل کر دیا۔[5]
5 فروری 2011ء کو ملک بھر میں پہلی بار لوکل کونسل انتخابات کروائے گئے ،جس میں 188 جزیرہ کونسل، 19اٹول کونسل اور 2 شہری کونسل پر انتخابات کروائے گئے۔لہاویانیاٹول کےفیلی وارو جزیرے میں انتخابات نہیں ہو سکے تھے چونکہ فیلی وارو کو ایک نئے آباد شدہ جزیرے کا اعلان کیا گیا تھا، اس لیے اس جزیرے کے شہری کے طور پر کوئی شخص رجسٹرڈ نہیں تھا۔
پہلے درجے کی انتظامی تقسیم شہروں اور اٹول/مرجانی جزائر پر مشتمل ہے
شہر ایک ایسا آباد علاقہ ہے جس کی آبادی 10 ہزار افراد سے زیادہ ہے۔ اس معیار میں معاشی ترقی کی ایک خاص سطح اور دستیاب سہولیات بھی شامل ہیں۔شہر میں ایک "سٹی کونسل" ہے جو شہر کے انتظامی معاملات کو دیکھتی ہے اورمرکزی حکومت سے رابطے میں رہتی ہے۔ شہر کسی بھی اٹول کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ایک شہر کی مزید ذیلی تقسیم ہے جسے"وارڈز" یا "اضلاع" کہا جاتا ہے۔شہری کونسل کے علاقے میں موجود غیر آباد جزائر اور سیرگاہ جزائر بھی اس کے نامزد علاقے کے زیر انتظام ہیں۔ مالدیپ کے 4 شہر درج ذیل ہیں۔ مالے، ادو شہر، فواحمولہاور کلہودفوشی ۔
"اٹول" کی انتظامی تعریف "اٹول "کے اصلی معنی سے مختلف ہے۔ قدرتی تعریف کے مطابق"اٹول" جزائر کا ایک دائرہ ہے جبکہ انتظامی لحاظ سے اٹول جزائرطبقاتی حلقوں کا گروپ ہے جو ضروری نہیں کہ قدرتی اٹول کی تعریف کے مطابق ہو۔اگرچہ انتظامی اٹولز کی اکثریت واقعی میں قدرتی اٹولز ہیں، اس میں مستثنیات ہیں۔ ہر انتظامی اٹول کی ایک "اٹول کونسل" ہوتی ہے جو اٹول میں "جزیرے کی کونسلوں" کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور مرکزی حکومت کے ساتھ رابطے رکھتی ہے۔ ایک اٹول کونسل اپنے علاقے میں تمام غیر آباد جزائر اور سیرگاہ جزائر پر بھی حکومت کرتی ہے۔
مالدیپ میں 18 اٹولز ہیں۔
"جزیرے" کی انتظامی تقسیم "جزیرے" کی اصل تعریف سے مختلف ہے۔ قدرتی تعریف کے مطابق "جزیرہ" خُشکی کا ایک ایساٹکڑا ہے جو چاروں طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔جبکہ انتظامی لحاظ سے "جزیرہ" انتظامی اٹول کا ایک ایسا آباد علاقہ ہے، جو "جزیرہ کونسل" کی زیر انتظام ہے۔اگرچہ جزائر کی اکثریت واقعی میں قدرتی جزائر ہیں۔ مالدیپ میں 189 جزائر ہیں جن کی اپنی جزائر کونسل ہے۔(سوائے فیلی وارو،لہاویانی اٹول)
مالدیپ کے ہر درجہ اول کی انتظامی تقسیممیں درج ذیل ہیں:
ہر اٹول کا ایک دار الحکومت جزیرہ ہے۔ اٹول کے جزیرے کا ایک اپنا سرکاری نام ہے۔ ہر شہر کا سرکاری نام ہے اور اس کی ذیلی تقسیم کا بھی نام ہے۔ ان اب کو بھی لاطینی کوڈ حرف دیا جاتا ہے۔
روایتی طور پر، مالدیپ کے لوگ آخر میں 'اٹول' کا لفظ شامل کیے بغیر اپنے نام سے '-مدولو' یا '-متھی' پر ختم ہونے والے اٹول کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لفظ 'اتھولہو' یا 'اٹول' کا اضافہ کیے بغیر، صرف کولہماڈولو لکھنا درست ہے۔ یہ معاملہ فادیپولہو کے نام سے جانے والے اٹول کے ساتھ ساتھ فواحمولہکے چھوٹے الگ تھلگ ایٹل میں بھی ہے۔
ISO 3166-2:MV | لاطینی حرف | کوڈ کا مخفف | لوکل حرف | کوڈ نام | سرکاری نام | دار الحکومت | آبادی
(2014 مردم شماری)[6] |
---|---|---|---|---|---|---|---|
MV-07 | A | HA | ހއ | ہا الف | Thiladhunmathi Uthuruburi | ڈدھو | 13,004 |
MV-24 | C | Sh | ށ | شاویاں | Miladhunmadulu Uthuruburi | فنادھو | 12,127 |
MV-25 | D | N | ނ | نونُو | Miladhunmadulu Dhekunuburi | منادھو | 10,556 |
MV-13 | E | R | ރ | را | Maalhosmadulu Uthuruburi | انگوفارو | 14,934 |
MV-20 | F | B | ބ | با | Maalhosmadulu Dhekunuburi | عیدافوشی | 8,919 |
MV-03 | G | Lh | ޅ | لہاویانی | Faadhippolhu | نیفارو | 7,996 |
MV-26 | H | K | ކ | کافو | Malé Atholhu | تھلسدھو | 12,232 |
MV-02 | U | AA | އއ | الف الف | Ari Atholhu Uthuruburi | راسدھو | 5,915 |
MV-00 | I | ADh | އދ | الف دھال | Ari Atholhu Dhekunuburi | مہابدھو | 8,183 |
MV-04 | J | V | ވ | واوو | Felidhu Atholhu | فیلیدھو | 1,622 |
MV-12 | K | M | މ | میمو | Mulak Atholhu | ملی | 4,711 |
MV-14 | L | F | ފ | فافو | Nilandhe Atholhu Uthuruburi | نیلنڈھو | 4,140 |
MV-17 | M | Dh | ދ | ڈھالو | Nilandhe Atholhu Dhekunuburi | کداہووادھو | 5,329 |
MV-08 | N | Th | ތ | تھا | Kolhumadulu | ویمانڈو | 8,923 |
MV-05 | O | L | ލ | لامو | Haddhunmathi | فونادھو | 11,841 |
MV-27 | P | GA | ގއ | گافو الف | Huvadhu Atholhu Uthuruburi | ولنگیلی | 8,477 |
MV-28 | Q | GDh | ގދ | گافو دھالو | Huvadhu Atholhu Dhekunuburi | تھینادھو | 11,653 |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.