From Wikipedia, the free encyclopedia
لون سروائیور جس کے لغوی معنی ہیں۔ 'تنہا مہم جو' ہالی ووڈ میں 2013ء میں بننے والی مووی ہے۔ فلم کا موضوع افغانستان میں امریکی فوجیوں اور افغانی طالبان کی لڑائی کے بارے میں ہے ۔
Lone Survivor (2013) | |
---|---|
ہدایت کار | Peter Berg |
پروڈیوسر | Peter Berg Sarah Aubrey |
تحریر | Peter Berg |
ستارے | Mark Wahlberg Taylor Kitsch |
تاریخ نمائش | November 12, 2013 |
دورانیہ | 122 منٹ |
ملک | امریکا |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $40 million |
فلم کی کہانی کا ماخذ ایک حقیقی واقعہ ہے اور وہ ہے مشن ریڈ ونگ جس کا اردو مفہوم "مہم سرخ پَر " ہے۔ اس مہم پر کل چار افراد گئے تھے جن کا مقصد افغان طالبان لیڈر احمد شاہ کو ٹھکانے لگانا تھا۔ مہم کے آخر میں ٹیم کا ایک فرد مارکوس لٹرل زندہ بچا تھا ۔
افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر افغان طالبان رہنما "احمد شاہ" کو مارنے کے لیے ایک مشن ترتیب دیا جاتا ہے۔ مہم کے دوران اپنے ٹارگٹ کے نزدیک ہونے کے باوجود وہ لوگ اسے مار نہیں پاتے، بلکہ الٹا طالبان ان پر حاوی ہونے لگتے ہیں۔ لڑتے بھڑتے مرتے کٹتے ان میں سے صرف ایک سپاہی مارکوس لوٹرل بچتا ہے اور وہ ایک گاؤں میں پناہ لیتا ہے۔ جہاں اس گاؤں کا ایک فرد محمد گلاب اس کی نہ صرف مدد کرتا ہے بلکہ طالبان سے بچانے کے لیے اپنی جا ن پر کھیل جاتا ہے۔
فلم کی کہانی میں بہ ظاہر تو دو اقوام کی برائیوں کو دکھایا ہی گیا ہے مگر فلم کا بنیادی نکتہ دو مختلف قوموں کے اچھائی کو بھی نمایاں کرنا ہے۔ جیسے کہ مہم کے شروع میں جب وہ ٹیم کے لوگ کسی مقامی گدڑیئے کی نظروں میں آجاتے ہیں تو ٹیم میں سے اکثر کا خیال ہوتا ہے کہ اپنی مہم کو بچانے کے لیے ان گدڑیوں کو مار دینا چاہیے۔ مگر ہیرو مارکوس اپنے مثبت خیالات اور انسان دوست رویے کی وجہ سے ان کو چھوڑ دینے پر زور دیتا ہے۔ وہی گدڑیے ان سے آزادی پا کر فورا طالبان کو خبر کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پوری ٹیم خطرے کی زد میں آجاتی ہے۔ اور بعد میں تین افراد مارے بھی جاتے ہیں۔ اس طرح ایک امریکی کے بے غرض انسانی ہمدردی کو دکھایا گیا ہے۔ دوسری طرف اسی طرح پشتون ولی کی صورت میں بھی صدیوں پرانی افغان مہمان نوازی اور انسانیت پر جان قربان کردینے کے جذبے کو نمایاں کیا گا ہے جب مارکوس اس کے گاؤں میں پناہ لیتا ہے اور توقع کے مطابق طالبان اسے اٹھانے آدھمکتے ہیں۔ ایسے موقعے پر محمد گلاب طالبان سے لڑائی مول لیتا ہے مگر نہتے اور زخمی امریکی فوجی مارکوس کو بچانے کے لیے اپنی اور اپنے قبیلے کی جان کو داؤ پر لگا دیتا ہے ۔
فلم کئی ایوارڈز کے نامزد ہوئی اور کئی ایوارڈ حاصل بھی کیے ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.