قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان بھارت کا ایک ادارہ ہے، جو حکومت ہند کی وزارت "ترقی انسانی وسائل" کے زیر نگرانی سر انجام دے رہا ہے۔ ادارہ کا مرکزی دفتر دہلی میں واقع ہے۔ اس ادارہ کا قیام یکم اپریل 1996ء میں ہوا۔
اجمالی معلومات قسم, قیام ...
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان |
قسم | خود مختار منظم ادارہ |
---|
قیام | 1 اپریل 1996ء |
---|
صدر دفتر | دہلی، بھارت |
---|
علاقہ خدمت | ترقی اردو زبان |
---|
کلیدی افراد | مظفر حسین پروفیسر سید علی کریم (ارتضیٰ کریم) |
---|
ڈویژن | حکومت ہند |
---|
ویب سائٹ | www.urducouncil.nic.in |
---|
بند کریں
- اردو زبان کا فروغ، ترقی اور نشریات۔
- اردو زبان کو سائنسی اور تکنیکی شعبوں سے جوڑنا۔ اور دور جدید کے جملہ شعبوں میں اردو کے موثر کردار کو بحال کرنا۔
- حکومت ہند کو اردو کے سلسلہ میں مشورے اور ہدایات دینا۔
- اردو تعلیم، تعلیمی ادارے، تعلیمی ترقی۔
- اردو کی کتابیں تیار کرنا۔
- تراجم
- کمپیوٹر اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ فروغ اردو
اس ادارے کے موجودہ ڈائریکٹر پروفیسر سید علی کریم (ارتضیٰ کریم) صاحب ہیں۔
- اردو زبان میں ادب کی اشاعت کے ساتھ ساتھ سائنس اور جدید علوم کے دیگر شعبوں سے متعلق کتابیں، بچوں کی ادبی اور نصابی کتابیں، حوالہ جاتی کتابیں، انسائیکلوپیڈیا، لغات وغیرہ بھی شائع کرنا-
- اردو زبان کے ذخیرے میں اضافے کے لیے مختلف شعبوں اور علوم کے تکنیکی اصطلاحات کو جمع کرنا اور ان کی تدوین کرنا
- اخبارات و رسائل کی اشاعت اور اس کے لیے امداد مہیا کرنا
- وقت بوقت ملک کے اندر اور باہر مطبوعات کی فروخت اور ان کی نمائش کا انتظام کرنا-
- اردو زبان کی ترقی کے مدّ نظر کمپیوٹرائزیشن کو فروغ اور ترقی دینا تاکہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیکل تقاضوں کو پورا کیا جاسکے
- انگریزی اور ہندی اور دوسری ہندستانی زبانوں کے ذریعے اردو زبان کی تعلیم کے لیے اسکیم اور پروجیکٹ تیار کرنا اور انھیں لاگو کرنا جس میں فاصلاتی کورس کے ذریعے تعلیم بھی شامل ہے
- اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور دوسری ایجنسیوں سے رابطہ کرنا
- اردو زبان کی تشہیر کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی امداد فراہم کرنا
- ریاستی اردو اکادمیوں کی سرگرمیوں میں معاونت کرنا
- سوسائٹی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے چندہ،عطیہ،گرانٹ،تحفے،سامان اور ترکہ کسی آدمی، کارپوریشن یا ادارے سے حاصل کرنا
- سوسائٹی کے مندرجہ بالا مقاصد کو پورا کرنے کے لیے دیگر سرگرمیوں کو بھی شامل کرنا
- ماہنامہ "اردو دنیا" کی اشاعت
- ماہنامہ "بچوں کی دنیا" کی اشاعت
- سہ ماہی "فکر و تحقیق" کی اشاعت
- مختلف نایاب و کمیاب اردو کتابوں کی ازسرِنو ترتیب و اشاعت