![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a6/Nazrul.jpg/640px-Nazrul.jpg&w=640&q=50)
قاضی نذر الاسلام
بھارتی مترجمین / From Wikipedia, the free encyclopedia
قاضی نذر الاسلام ((بنگالی: কাজী নজরুল ইসলাম) تلفظ: [kadʒi nodʒrul islam]) (24 مئی 1899 – 29 اگست 1976) ایک بنگالی [2] شاعر، مصنف، موسیقی کار اور تحریک پسند تھے۔ انھیں بنگلہ دیش کا قومی شاعر قرار دیا گیا ہے۔ نذر کے نام سے شہرہ یافتہ نذرالاسلام، بھارتی اسلامی نشاة ثانیہ کے لیے اپنی تحریک چلائی اور فاشزم اور اپریشن کے خلاف کام کیا۔ سماجی مساوات کے لیے دم بھرنے والے نذر کو باغی شاعر کے خطاب عوام سے نوازا گیا۔ ( বিদ্রোহী কবি; برودھی کوی)
قاضی نذر الاسلام | |
---|---|
![]() قاضی مضر الاسلام چٹگاوں میں، 1926 | |
مقامی نام | কাজী নজরুল ইসলাম |
پیدائش | 24 مئی 1899(1899-05-24)[1] Churulia، بنگال پریذیڈنسی، برطانوی راج (موجودہ مغربی بنگال، بھارت) |
وفات | 29 اگست 1976(1976-80-29) (عمر 77 سال) ڈھاکہ، بنگلہ دیش |
پیشہ | شاعر، مختصر داستان کے مصنف، موسیقار، ناول نگار، ڈراما اور مضمون نگار۔ |
زبان | بنگالی اردو فارسی ہندی |
قومیت | بنگلہ دیشی |
نسل | بنگالی |
نمایاں کام | قومی گیت۔۔۔ چل چل چل، برودھی، دھوم کیتو، اگنی وینا، بندن ہارا، نظرا ل گیتی۔ |
اہم اعزازات | Independence Day Award (1977) ایکوشے پدک پدم بھوشن (بھارت) |
شریک حیات | پرامیلا دیوی |
دستخط | ![]() |
چونکہ نذر موسیقی کے بھی دلدادہ تھے، انھوں نے اس پر بھی کام کیا اور شہرت یہاں تک ہوئی کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے انھیں اپنا قومی شاعر کا اعلان کیا۔
نذر مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک عالم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عالم گھرانہ قاضی گھرانہ تھا۔[3] نذر دینی علوم سے فارغ ہوکر، موذن کے کام سے وابستہ ہو گئے۔ شاعری سیکھی، ڈراما، ادب اور ٹھئیٹر آرٹ سیکھے۔ مشرق وسطیٰ میں پہلی عالمی جنگ کے دوران میں برطانوی افواج کے لیے بھی کام کیا۔ بعد اذیں، بھارت میں مقیم ہوئے۔ شہر کلکتہ میں اخبار کے لیے صحافت کا کام کیا، باغی شاعر یا بدروہ کوی کہلائے۔ بدروہ کوی، بھانگر دان، دھوم کیتو جیسے فنی تخلیقات کیے۔ تحریک آزادی میں حصہ لیا، جیل بھی گئے۔ ان کی شاعری اور ادبی کارنامے جنگ آزادی بنگلہ دیش تحریک میں ماثر رہے۔
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/d/db/Side_view_of_Mausoleum_of_Kazi_Nazrul_Islam.jpg/640px-Side_view_of_Mausoleum_of_Kazi_Nazrul_Islam.jpg)