فینٹینائل
From Wikipedia, the free encyclopedia
فینٹینائل ، جسے فینٹینیل بھی کہا جاتا ہے، ایک افیون کے خواص رکھنے والا مادہ ہے جس کا استعمال درد کی دوا کے طور پر نیز دیگر دوائیوں کے ساتھ بے ہوش کرنے کی دوا یعنی اینستھیزیا میں کیا جاتا ہے۔ [3] فینٹینائل کو بطور تفریحی نشہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، اکثر ہیروئن یا کوکین کے ساتھ ملا کر۔ [5] اس کا اثر فوری شروع ہوتا ہے اور اس کے اثرات عام طور پر دو گھنٹے سے کم برقرار رہتے ہیں۔ [3] شعبہ طب میں، فینٹینائل کوٹیکے ، ناک کے اسپرے ، جِلد پر لگانے والے پیچ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے یا لوزینج یا گولی کی شکل میں گال میں رکھ کرگھُلاتے ہوئے (ٹرانس میوکوسل) استعمال کیا جاتا ہے ۔ [3] [6]
طبی معلومات | |
---|---|
تلفظ | /ˈfɛntənɪl/ or /ˈfɛntənəl/ |
تجارتی نام | Actiq, Duragesic, Fentora, others |
اے ایچ ایف ایس/Drugs.com | Monograph |
MedlinePlus | a605043 |
معلومات | |
حمل زمرہ |
|
انحصار ذمہ داری | High[1] |
راستے | Buccal, epidural, IM, IT, IV, sublingual, skin patch |
Drug class | Opioid |
قانونی حیثیت | |
قانونی حیثیت |
|
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات | |
حیاتی اثر پذیری | 92% (transdermal) 89% (intranasal) 50% (buccal) 33% (ingestion) 100% (intramuscular)/> 55% (inhaled) |
پروٹین بائنڈنگ | 80–85% |
تحول | Liver, primarily by CYP3A4 |
Onset of action | 5 minutes[2] |
Biological half-life | IV: 6 mins (T1/2 α) 1 hours (T1/2 β) 16 hours (T1/2 ɣ) Intranasal: 6.5 hours Transdermal: 20–27 hours[3] Sublingual/buccal (single dose): 2.6–13.5 hours[3] |
Duration of action | IV: 30–60 minutes[2][4] |
Excretion | Mostly urinary (metabolites, <10% unchanged drug)[3] |
شناخت کنندہ | |
آئی یو پی اے سی نام
| |
ECHA InfoCard | 100.006.468 |
کیمیائی و طبعی معلومات | |
فارمولا | C22H28N2O |
مولر کمیت | 336.48 g·mol−1 |
سہ رخی ماڈل (Jmol) | |
Density | 1.1 g/cm3 |
نقطۂ پگھلاؤ | 87.5 °C (189.5 °F) |
| |
InChI
| |
(تصدیق کریں) |
عام ضمنی اثرات میں قے ، قبض ،غنودگی، بے چینی، فریب نظر اورجسمانی حرکات و توازن پر قابو نہ رکھ پانے کے باعث چوٹ لگنا شامل ہیں۔ [3] شدید نوعیت کے ضمنی اثرات میں سانس میں کمی (سانس پھولنا)، سیروٹونن سنڈروم ، بلڈ پریشرکم ہو جانا ، اس کا عادی ہو جانا یا کومامیں چلے جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] [7]فینٹینائل بنیادی طور پراعصاب پر μ-افیون کے اثرات طاری کرنے والے خلیوں کو فعال کرتا ہے۔ [3] یہ مارفین سے تقریباً 100 گنا زیادہ طاقتو رہے اور اس کے کچھ مماثل جیسے کارفینٹینائل لگ بھگ 10,000 گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ [8]
فینٹینائل کو پہلی بار پال جنسین(Paul Janssen) نے 1960 میں بنایا تھا اور اسے 1968 میں ریاستہائے متحدہ میں طبی استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔[3] 2015 میں، دنیا بھر میں اس کی 1,600 کلوگرام (3,500 پونڈ) مقدار نگہداشت صحت کے لیے استعمال کی گئی۔ [9] 2017 میں ، فینٹینائل، ا دویات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصنوعی افیونی خواص کا حامل مادہ تھا۔ [10] کینسر کے درد کے لیے استعمال ہونے والے فینٹینائل پیچز عالمی ادارہ صحت کی لازمی ادویات کی فہرست میں شامل ہیں۔ [11] 2016 میں، فینٹینائل اور دیگر مماثل، امریکا میں منشیات کے حد سے زیادہ استعمال سے ہونے والی اموات کی سب سے عام وجہ تھے، یہ 20,000 سے زائد اموات کا باعث بنے جو افیون کے خواص رکھنے والی اشیاء سے ہونے والی تمام اموات کا لگ بھگ نصف بنتا ہے۔ [12] ان میں سے زیادہ تر اموات غیر قانونی طور پر بنائے گئے فینٹینائل کی وجہ سے ہوئیں۔ [13]
100 مائکروگرام کی ایک شیشی کی ترقی پذیر ممالک میں اوسط تھوک قیمت 2015 میں 0.66 امریکی ڈالر تھی ۔[14] 2017 میں، اسی مقدارکی ریاستہائے متحدہ میں قیمت 0.49 امریکی ڈالر تھی۔ [15] 2020 میں امریکا میں، 800 ایم سی جی کی گولی، لوزینج سے 6.75 گنا زیادہ مہنگی تھی۔ [16] [17] 2017 میں، یہ ریاستہائے متحدہ میںسب سے زیادہ تجویز کی جانے والی ادویات میں 250 ویں نمبر پر تھی جس کو 1.7 ملین سے زیادہ نسخوں میں تجویز کیا گیا۔ [18] [19]