فہرست نوبل انعام یافتگان بلحاظ ملک
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ نوبل انعام یافتگان شخصیات کی فہرست بلحاظ ملک ہے۔ جبکہ معاشیات سے مراد نوبل میموریل انعام برائے معاشیات وصول کنند گان ہیں۔ نوبل انعامات اور معاشی نوبل انعام اب تک 567 مرتبہ دئے جاچکے ہیں اور اسے 889 لوگوں نے وصول کیا جن میں 25 انعامات تنظیموں کو دئے گئے( یہ تمام امن کے شعبے میں دئے گئے)۔ چونکہ بعض لوگوں نے ایک سے ذائد دفعہ یہ انعام وصول کیے لہذا ان کی تعداد 860 ہے جبکہ تنظیموں کی تعداد 22 ہے۔
ذیل میں دی گئی فہرست نوبل ویب گاہ کی جانب سے دی گئی فہرست سے اخذ کی گئی ہے۔ نیز نوبل انعام میں شراکت یا واحد وصول کنندہ میں کوئی فرق نہی رکھا گیا۔ کچھ انعام یافتہ لوگوں کو مختلف ملکوں میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ ان شخصیات سے جڑے مختلف اسباب ہیں۔ اگر کوئی ملک کسی نوبل انعام یافتہ کا محض جائے پیدائش ہے تو اسے (*) سے ظاہر کیا گیا ہے۔ نیز جائے پیدائش ملک کو ترچہے خط سے لکھا گیا ہے۔ اسی طرح کچھ کے جائے پیدائش پر دو ملکوں کا نام لکھا گیا ہے جو تاریخی و جغرافیائی تبدیلی کے سبب کو دیکھتے ہوئے لکھا گیا ہے۔ نیز ویب نے اگر کسی ملک سے وصول کنندہ کا رشتہ نہی جوڑا تو اسے اس فہرست میں نہی رکھا گیا۔
ان میں صرف ان تنظیموں کے نام درج ہیں جو صرف ایک ہی ملک میں وجود رکھتے ہیں۔