![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/2b/%25D9%2581%25D8%25B1%25D9%2588%25D8%25BA_%25D9%2581%25D8%25B1%25D8%25AE%25D8%25B2%25D8%25A7%25D8%25AF.jpg/640px-%25D9%2581%25D8%25B1%25D9%2588%25D8%25BA_%25D9%2581%25D8%25B1%25D8%25AE%25D8%25B2%25D8%25A7%25D8%25AF.jpg&w=640&q=50)
فروغ فرخزاد
From Wikipedia, the free encyclopedia
فروغ فرخزاد (1934ء۔ 1967ء) تہران میں پیدا ہوئیں۔ والد فوج میں کرنل تھے۔ ہائی اسکول سے ڈپلوما حاصل کرنے کے بعد رسمی تعلیم کو خیرباد کہا۔ سولہ سال کی عمر میں ایک سرکاری ملازم سے شادی کرلی۔ شادی کے ایک سال بعد 1952ء میں ان کا شعری مجموعہ "قیدی" شائع ہوا۔ 'اہوز' منتقل ہونے سے قبل انھوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ ان کا خاوند ان کا بچّہ اپنے ساتھ لے گیا۔ وہ کچھ عرصے بعد تہران واپس آئیں۔ "دیوار"، باغی"، ان کی دیگر شعری تصانیف ہیں۔ ان کی نظم " ہمیں سرد موسم کی ابتدا پر یقین کرنے دو" ۔۔۔ کو جدید ساختیاتی فارسی کی منفرد نظم کہا گیا ہے۔ ان کی فارسی شاعری کا ترجمہ انگریزی میں 'شوہل ولپ' نے کیا ہے۔ فروغ فرخ زاد شاعر ہونے کے علاوہ فلم ساز اور ہدایت بھی تھیں۔ ان کی ایک دستاویزی فلم "گھر سیاہ ہے" کو بہت شہرت ملی۔ بتیس/32 سال کی عمر میں ایک اسکول بس کو حادثے سے بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں۔ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کے بعد ان کے خطوط کا مجموعہ شائع ہوا۔
فروغ فرخزاد Forugh Farrokhzad فروغ فرخزاد | |
---|---|
فروغ فرخزاد | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جنوری 5, 1935ء تہران، ایران |
وفات | فروری 13، 1967(1967-20-13) (عمر 32 سال) تہران، ایران |
وجہ وفات | ٹریفک حادثہ [1] ![]() |
طرز وفات | حادثاتی موت [1] ![]() |
قومیت | ایرانی |
شریک حیات | پرویز شاپور (مطلقہ) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعره |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [2] ![]() |
شعبۂ عمل | شاعری [3] ![]() |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ[4] ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/3/33/Foroogh.gif)
تصانیف:-
اسیر 1334ہجری
دیوار 1336ہجری
عصیان 1337ہجری
تولدی دیگر :-