![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/74/GS_T_II.jpg/640px-GS_T_II.jpg&w=640&q=50)
غیاث الدین تغلق شاہ دوم
دہلی سلطنت کے تغلق خاندان کا چوتھا حکمران جس نے 1388ء سے 1389ء تک حکومت کی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
تغلق خان یا غیاث الدین تغلق شاہ دؤم (وفات: 14 مارچ 1389ء) فیروز شاہ تغلق کا پوتا اور فتح خان کا بیٹا تھا۔ فیروز شاہ تغلق کے بعد 1388ء میں تخت نشین ہوا۔ [1] تخت نشین ہونے کے بعد اس کے چچا محمد شاہ ابن فیروز شاہ جس کو فتح خان کے بھائی ظفرخان کے بیٹے ابوبکر شاہ کی مدد حاصل تھی، نے تخت نشینی پر بحران پیدا کر دیا، تغلق خان نے ایک فوج اپنے چچا محمد شاہ کے خلاف بھیجی، ایک مختصر لڑائی کے چچا نے شکست کھائی اور بھاگ کر ریاست سرمور، کانگڑہ کی طرف چلا گیا، اس خطے کے دشوار گزار راستوں کی وجہ سے تعاقب کرنے کی بجائے تغلق خان کی فوج واپس دہلی آ گئی۔ تغلق کو اپنے چچا کے خلاف تو فتح حاصل ہو گی، لیکن اس نے عیش پسندی، کاہلی اور لاپروائی کی وجہ سے امرا کو اپنا مخالف بنا لیا، چنانچہ اسی خاندان کے ایک دوسرے شہزادہ ابوبکر شاہ نے کچھ امرا سے مل کر تغلق خان کو تقل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اس کو قتل کر کے خود تخت پر بیٹھ گیا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
دہلی کا سلطان | ||||
دور حکومت | 20 ستمبر 1388– 14 مارچ 1389 | |||
تاج پوشی | 21 ستمبر 1388 | |||
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ پیدائش | 14ویں صدی ![]() | |||
وفات | 14 مارچ 1389 دہلی، سلطنت دہلی، اب بھارت | |||
شہریت | ![]() ![]() | |||
مذہب | اسلام | |||
والد | فتح خان | |||
خاندان | تغلق ![]() | |||
خاندان | تغلق خاندان | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | مقتدر اعلیٰ ![]() | |||
درستی - ترمیم ![]() |