غلام عباس (افسانہ نگار)
اردو افسانہ نگار / From Wikipedia, the free encyclopedia
زیر نظر مضمون پاکستانی افسانہ نگار کے بارے میں ہے۔ دیگر افراد جن کے نام غلام عباس ہیں، ان کے لیے غلام عباس دیکھیے۔
غلام عباس 17 نومبر 1909ء میں امر تسر (چند محققین کی رائے میں 1907) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور کے دیال سنگھ ہائی اسکول سے حاصل کی ۔ لکھنے لکھانے کا شوق فطرت میں داخل تھا۔ ساتویں جماعت میں ایک کہانی "بکری" لکھی۔ کہانی استاد محترم مولوی لطیف علی کو دکھائی۔ جنھوں نے حوصلہ افزائی فرمائی تو یہ شوق اور بڑھا۔ نویں جماعت تک پہنچتے پہنچتے اس قابل ہو گئے کہ انگریزی نظموں اور کہانیوں کا اردو میں ترجمہ کر سکیں۔
اجمالی معلومات غلام عباس (افسانہ نگار), معلومات شخصیت ...
غلام عباس (افسانہ نگار) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 نومبر 1909ء امرتسر |
وفات | 2 نومبر 1982ء (73 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان [1] برطانوی ہند |
مذہب | اسلاماسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | افسانہ نگار ، ناول نگار ، بچوں کے مصنف ، شاعر ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | آل انڈیا ریڈیو |
کارہائے نمایاں | آنندی، جاڑے کی چاندنی، کن رس، الحمرا کے افسانے، جزیرہ سخن وراں |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں