![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/20/Darul_Uloom_Deoband.jpg/640px-Darul_Uloom_Deoband.jpg&w=640&q=50)
عبد الشکور لکھنوی
ہندوستانی عالم دین / From Wikipedia, the free encyclopedia
مولانا عبد الشکور لکھنوی 23 ذی الحجہ 1293ھ بمطابق 8 جنوری 1877ء کو لکھنؤ سے 11 کلومیٹر دور "اودھ" کے تاریخی اورمردم خیز قصبہ "کاکوری" ضلع لکھنؤ بوقت صبح صادق مولوی حافظ ناظر علی صاحب کے گھر میں پیدا ہوئے ،آپ کی پیدائش کی خوش خبری حضرت مولانا عبد السلام ہنسوی صاحب (المتوفی1881ھ) نے پہلے ہی آپ کے والد ماجد کو دے دی تھی اور فرمادیا تھا کہ ان شاء اللہ تم کو ایک نیک فرزند عطا ہوگا، جس سے تمھارے گھر میں خیروبرکت ہوگی ۔ عقیقہ کے بعد حضرت شاہ صاحب ہنسوی ؒ نے اس بچہ پر باطنی توجہ بھی فرمائی اور کہا کہ بیج ڈال دیا گیا ہے اور ان شاء اللہ بار آور ہوگا۔ ان مبشرات کے ساتھ آپ کا بچپن گذرا،کم سنی کا زمانہ ختم ہوا اور سنِ شعور کو پہنچے تو والد ماجد نے اپنے پیر ومرشد حضرت شا ہ عبد السلام صاحب ؒ سے آپ کی بسم اللہ کرائی، اس موقع پر حضرت شاہ صاحب ؒ نے آپ کے لیے یہ دعا بھی فرمائی تھی "خدا تعالی برخور داررااز علومِ نا فعہ بہرہ و رگرداند" .
امام اہل سنت، مولانا | |
---|---|
عبد الشکور لکھنوی | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 جنوری 1877ء ![]() کاکوری ![]() |
تاریخ وفات | 21 مئی 1962ء (85 سال) ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
فرقہ | سنی |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | عبد الحمید خان سواتی ![]() |
پیشہ | عالم ![]() |
ملازمت | دار العلوم ندوۃ العلماء ![]() |
کارہائے نمایاں | سیرت خلفائے راشدین |
درستی - ترمیم ![]() |