From Wikipedia, the free encyclopedia
آپ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔آپ نے 126ھ میں وفات پائی ۔
عبد الرحمن بن قاسم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 676ء مدینہ منورہ |
وفات | سنہ 744ء (67–68 سال) سوریہ |
والد | قاسم بن محمد بن ابی بکر |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
آپ کا نام نامی اسم گرامی قاسم اور کنیت ابو محمد ہے۔ آپ مشہور تابعی قاسم بن محمد بن ابی بکر اور قریبہ بنت عبد الرحمن بن ابی بکر کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی رگوں میں دادھیال اور نانہال دونوں جانب سے صدیقی خون تھا۔
عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن ابی بکر بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔ [1]
آپ ام المومنین حضرت عائشہ بنت ابی بکر کی زندگی میں پیدا ہو چکے تھے۔
عبد الرحمن بن قاسم کے والد قاسم بن محمد فضل و کمال اور زہد و ورع کے لحاظ سے بڑے مرتبہ کے تابعی تھے، اس لیے یہ دونوں کمالات گویا آپ کو وراثت میں ملے تھے۔
ابن حبان فقہ علم دیانت ، حفظ اور اتقان میں سادات اہل مدینہ میں شمار کرتے ہیں۔
مدینہ کے بڑے حفاظ میں تھے.
حافظ ذہبی آپ کو امام اور حجت لکھتے ہیں۔
حدیث میں آپ نے اپنے والد قاسم بن محمد ، سعید بن مسیب ، عبد الله بن عبدالله بن عمر ، سالم بن عبدالله بن عمر ، نافع اور محمد بن جعفر بن زبیر وغیرہ بڑے بڑے تابعین سے استفادہ کیا تھا [2]
آپ تلامذہ میں سماک بن حرب ، امام زہری ، عبید اللہ بن عمرو بن عجلان ، ہشام بن عروہ ، منصور بن زاذان ، یحیی بن منصور، یحیی بن سعید انصاری ، موسی بن عقبہ ، ایوب سختیانی ، حمد الطویل ، مالک ، شعبہ ، حماد بن سلمہ ، ثوری ، اوزاعی ، ابن جریح اور لیث وغیرہ جیسے اکابر شامل تھے۔ [3]
فقہ میں بھی متاز پایہ رکھتے تھے۔ ابن حبان آپ کو مدینہ کے سادات فقہا میں لکھتے ہیں۔ امام نووی رضی ابن الرضی اور فقیہ ابن الفقیہ کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔
زہد و ورع میں بھی آپ ممتناز پایہ رکھتے تھے۔ ابن سعد ، حافظ ذہبی ، ابن حجر اور امام نووی تمام ارباب سیر وطبقات آل کے زہد و ورع پر متفق البيان ہیں۔ مصعب خیار مسلمین میں لکھتے ہیں مردہ کا بیان ہے کہ مدینہ میں ان سے افضل کسی کونہیں پایا۔ ابن عینیہ آپ کو اُس عہد کا فضل ترین شخص کہتے تھے۔ [4][5]
آپ کی جائے وفات اور سنہ وفات دونوں میں ارباب سیر کا اختلاف ہے۔ ابن سعد کا بیان ہے کہ شام میں 126ھ میں وفات پائی۔ خلیفہ کی روایت کے مطابق سنہ 126ھ ہے لیکن جائے وفات مدینہ ہے۔ بعض او لکھتے ہیں سنہ وفات 131ھ ہے۔ [6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.