عبد الحق محدث دہلوی
مسلم عالم دین / From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد الحق محدث دہلوی (پیدائش: جنوری 1551ء– وفات: 19 جون 1642ء ) جن کا پورا نام شیخ ابو المجد عبد الحق بن سیف الدین دہلوی بخاری ہے، مغلیہ دور میں متحدہ ہندوستان کے مایہ ناز عالم دین اور محدث تھے۔ ہندوستان میں علم حدیث کی ترویج و اشاعت میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔