طلب پر طباعت
خود اشاعتی عمل، جس میں ایک یا محدود نسخے طلب پر طبع کیے جاتے یا فوٹ کاپی کی جاتی ہے۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
طلب پر طباعت، مطالبے پر طباعت اور طباعت حسب الطلب ایک طباعتی ٹیکنالوجی اور کاروباری طریقہ ہے، جس میں صرف اسی وقت ادارہ کوئی کتاب (یا دیگر دستاویزات) کو طبع کرتا ہے جب قاری یا قارئین کی جانب سے اس کی فرمائش موصول ہو۔ چنانچہ اس نظام میں کتابوں کی طباعت ایک نسخے یا چند نسخوں تک محدود رہتی ہے۔ جبکہ دیگر صنعتوں میں کاروبار کا طریقہ صنع حسب طلب ہے۔ طلب پر طباعت ڈیجیٹل پرنٹنگ کے ظہور میں آنے کے بعد ممکن ہوئی ہے،[1] کیوں کہ یہ روایتی چھپائی کے طریقوں حرفی طباعت اور آفسٹ طباعت کا استعمال کرتے ہوئے واحد نسخہ اقتصادی لحاظ سے بہت مہنگا پڑتا ہے۔