ضلع ٹھٹہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع ٹھٹہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ اردو میں اسے بسا اوقات ٹھٹھہ بھی لکھا جاتا ہے۔ یہ سندھ کے جنوبی ترین علاقے میں واقع ہے جہاں دریائے سندھ دہانا بناتا ہوا بحیرہ عرب میں گرتا ہے۔ ضلع دادو کی تقسیم (اور ضلع جامشورو کے قیام) کے بعد یہ رقبے کے لحاظ سے تھرپارکر کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا ضلع بن گیا ہے۔ اس وقت ضلع ٹھٹہ کا رقبہ 17 ہزار 355 مربع کلومیٹر ہے۔
اجمالی معلومات ضلع ٹھٹہ, انتظامی تقسیم ...
ضلع ٹھٹہ | |
---|---|
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | ٹھٹہ |
تقسیم اعلیٰ | بنبھور ڈویژن |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°30′00″N 67°50′00″E |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1163570 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق ضلع کی کل آبادی 1،113،194 ہے جس میں سے صرف 11.21 فیصد ہی شہری علاقوں میں رہائش پزیر ہے۔ ضلعی صدر مقام ٹھٹہ شہر ہے۔