شیعہ پرچموں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ ان شیعہ پرچموں کی فہرست ہے جو اہل تشیع حکومتوں یا ریاستوں کے ہاں استعمال کیے گئے یا کیے جا رہے ہیں۔
شیعہ پرچموں میں عام طور پر سبز رنگ استعمال کیا جاتا ہے، جو اسلام کی علامت ہے اور پاکیزگی، زرخیزی اور امن کی بھی۔ شیعہ مسلمانوں کے پرچموں میں سرخ، سفید اور سبز رنگ عام ہیں; عام علامات میں شیر اور سورج (جو صرف ایرانی قدیم سرکاری پرچموں پر تھے) اور کلمہ شہادت (کلمہ طیبہ) جبکہ بعض میں ذوالفقار، تلوارِ علی بن ابی طالب بھی نظر آتی ہے۔ یہ سرکاری پرچم ہیں مگر سوگ کے پرچموں میں کالے رنگ کے پرچم ہوتے ہیں جن کو پاک و ہند میں علم (عربی میں پرچم/جھنڈے کو کہتے ہیں) کہا جاتا ہے اور انھیں خاص تقدس دیا جاتا ہے یہ ایران، عراق شام وغیرہ میں بھی سیاہ ہی ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار سیاہ علم کے ساتھ سبز یا سرخ رنگ کے علم بھی ہوتے ہیں جن کی حیثیت ثانوی ہوتی ہے۔