شہریت
ایک مخصوص علاقہ میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ملنے والی رکنیت / From Wikipedia, the free encyclopedia
شہریت کسی بھی شخص کی ایک قانونی حیثیت ہوتی ہے جس سے ایک شخص کو کسی بھی ملک یا ریاست کا باشندہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایک شخص کی ایک سے زائد شہریتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن جس شخص کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اس کو بے وطن شخص کہا جاتا ہے۔ اردو زبان میں لفظ قومیت (nationality) کو بھی شہریت کے مترادف لفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔