جزائر انڈمان میں ایک جزیرہ From Wikipedia, the free encyclopedia
شمالی سینٹینل جزیرہ (انگریزی: North Sentinel Island) جزائر انڈمان، خلیج بنگال میں ایک جزیرہ ہے۔ جزیرے کے مقامی لوگ باہر کی دنیا کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔ اگر کوئی ان کے جزیرے پر آنا چاہے تو یہ اسے پرتشدد طور پر مسترد کرتے ہیں۔ یہ لوگ جدید تہذیب سے بالکل ناواقف ہیں اور اپنے آباو اجداد کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔
شمالی سینٹینل جزیرہ | |
---|---|
مقام | |
متناسقات | 11°33′N 92°15′E |
رقبہ (كم²) | 59.67 مربع کلومیٹر |
حکومت | |
ملک | بھارت |
کل آبادی | 42 |
منطقہ وقت | بھارتی معیاری وقت |
درستی - ترمیم |
یہ جزیرہ دراصل بھارت کی یونین علاقہ جزائر انڈمان و نکوبار کے ضلع جنوبی انڈمان کے تحت آتا ہے۔ لیکن عملی طور پر بھارتی حکام نے جزیرے والوں کی خواہش کو تسلیم ہوئے انھیں حق خودارادیت دے دیا ہے اور اپنا کردار دور سے نگرانی تک محدود کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ انھیں جزیرے پر غلطی سے آنے والے غیر لوگوں کو قتل کرنے کی بھی کوئی سزا مقرر نہیں۔ [1][2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.